ایتھوپین سفارتخانے کا اسلام آباد میں افطار ڈنر کا اہتمام

اسلام آباد(عامر رفیق بٹ)پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے پارلیمنٹرینز، حکومتی عہدیداروں، سفارتکاروں، سفیروں، ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور سول سوسائٹی اور میڈیا کی شخصیات کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

پاکستان کےممتاز مہمانوں بشمول سینیٹر مشاہد حسین، سینئر پارلیمنٹیرین ،رومینہ خورشید عالم، ڈائریکٹر جنرل افریقی وزارت خارجہ امور، ظفر بختاوری، افریقہ پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر، پاکستان میں ماریشس کے ہائی کمشنر، راشد علی سوبدر اور COMSATS کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نفیس زکریا نے افطار ڈنر میں شرکت کی۔

جمال بیکر عبد اللہ نے مہمانوں کا اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا، پاکستان اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو رمضان کے مقدس مہینے پر مبارکباد پیش کی جو اس دنیا میں ہر ایک کے لیے رحمتیں لے کر آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سخی لوگوں کا ملک ہے جو اپنے اردگرد کے دوسروں کے ساتھ ہمدردی، شفقت اور پیار کے گہرے احساس میں شریک ہونا پسند کرتے ہیں۔

سفیر نے ایتھوپیا اور اس کے لسانی، سماجی، مذہبی اور ثقافتی تنوع کے بارے میں بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ایک تہوار کی شکل میں باقاعدگی سے ایک عظیم الشان گلی افطار کا مشاہدہ کیا۔

سفیر نے وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان سماجی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی مماثلتوں پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک قدیم تہذیبوں کے وارث ہیں اور امن، انصاف، مساوات اور جمہوریت کی قدروں میں مشترک ہیں۔

سفیر نے افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اجتماعات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے پروان چڑھتے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ