ملکی سلامتی و بقا میں مسیحی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، عطا تارڑ

اسلام آبا(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی و بقا میں مسیحی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

ایسٹر کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہا ایسٹر کے تہوار پرمیں مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، قیام پاکستان میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے، ہمیں اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دے کر معاشرے سے نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ پاکستان کے آئین میں سب کے حقوق برابر ہیں، ہم مل کر پاکستان کی خدمت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی سلامتی کے لیے مسیحی برادری نے بہت کام کیا، ہم چاہتے ہین کہ آپ کو احساس ہو کہ مسلمان اور مسیحی برابر کے بھائی ہیں، ہم نے آج کے موقع پر امن اور برداشت کا پیغام دینا ہے اور نفرتوں اور تشدد کو رد کرنا ہے اور اختلافات کو دور کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہاں محبت، امن اور کوشحالی کو فروغ ملنا چاہیے، ہم پورے پاکستان میں بسنے والے مسیحوں کے لیے کام کریں گے، آپ کی خوشیوں اور امن کے فروغ کے لیے کام کریں گے، میں آپ کا نمائندہ ہوں اور وزیر بننے کے بعد بھی آپ کے سامنے حاضر ہوں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اس ایسٹر میں یہ تہیہ کرتے ہیں کہ مل کر پاکستان کی سالمیت کے لیے کام کریں گے، سب کو میری، وزیر اعظم کی طرف سے ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ