مریم نواز کاجنگلی جانوروں کے تحفظ کےلیے واٸلڈ لاٸف ریسکیو فورس قائم کرنے کاحکم

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر جنگلی حیات کے تحفظ و بقا کےلیے سخت ایکشن لیتے ہوئے مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ جنگلی جانوروں کے تحفظ کےلیے واٸلڈ لاٸف ریسکیو فورس قائم کی جارہی ہے،فرسٹ فیز میں خانیوال ،لاہوراور راولپنڈی میں ریسکیو فورس ٹرینڈ سٹاف ،ویٹرنری ایمبولینسز ،ڈاکٹرز اورریسکیو گاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

واٸلڈ لاٸف ایکٹ میں شیر،چیتے اور جنگلی بلیوں کے قبضے کے حوالے سے پہلی دفعہ قانون سازی کی ہدایت کی گئی۔

سینٸرمنسٹر مریم اورنگزیب نے کہاکہ جانوروں کی غیرقانونی ملکیت کے خلاف کوبنگ آپریشن کی دس دن کی دی گٸی ٹاٸم لاٸن سے قبل ہی مسلسل کاررواٸیوں سےسرگودھا،ننکانہ صاحب،بہاولپور،مظفرگڑھ،گوجرنوالہ اور ڈی جی خان سے 11کالے نایاب ریچھ برآمدکیے گئے۔سرچ آپریشن کے دوران 96سبزطوطے،20بندر،85چڑیاں،6چکور،35تیتر،45تلیراور25مور غیرقانونی قبضے سے چھڑاۓ گٸے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ نجی طور پر لاہور سے ملتان لےجانیوالے بنگال ٹاٸیگر کوبھی ریسکیو کیا گیا۔ترمیم شدہ واٸلڈ لاٸف ایکٹ 1973 کے مطابق غیرقانونی طور پر جانور رکھنے والے مجرمان زیر حراست جبکہ 712.500 جرمانے عاٸد کیے گٸےنٸی نسل اور عوام الناس کو جنگلی حیات کے تحفظ اور بقا کے حوالے سے آگاہی کے لیے پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر سکولوں اور کالجوں میں لیکچرز اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔ان تمام جانوروں کواس وقت مختلف چڑیاگھروں میں وقتی طور رکھ کر جنگلوں میں آزادانہ طور پررہنے کے لیے چھوڑ دیا جاۓ گاان جانوروں میں سے بہت سے جانور دنیامیں نایاب ہوچکے ہیں اس لیے ان کا تحفظ ہر انسان پر فرض ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ کسی کو بھی جانوروں کو غیرقانونی طور پر حراست میں رکھنے یا ظلم کرنے کی اجازت قطعاً نہیں دیں گے۔جگلی حیات کا حقیقی مسکن جنگلات اوردیگر قدرتی مساکن ہیں۔جگلی جانوروں اور پرندوں کو غیر قانونی طور پر مقید رکھنا قانونی جرم یے ۔مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے اشخاص کی نشاندہی کرکے واٸلڈ لاٸف کو فروغ دیں۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ