اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماامریم مقام کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں ایک قانون ہےاور کے پی کے میں دوسرا قانون ہے،ایسے لوگ خیبرپختونخوا میں آئے ہیں کہ ان کی مفاد نہ ہو تو یہ آئین کو بھی نہیں مانتے،پی ٹی آئی والے بس ایک شخص کی بات مانتے ہیں۔
ان کا مزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی ضد اور انا کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہیں ہوئے،آئینی تقاضا ہے کہ ہاؤس مکمل نہ ہو تو ووٹنگ نہیں ہوسکتی،پی ٹی آئی کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے عوام کا نقصان ہورہا ہے،جیل میں قید بندے کا آرڈر آیا ہے کہ نہ آئین کو ماننا ہے اور نہ قانون کو،ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔