اسلا م آباد(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد اور محکمہ متروکہ وقف املاک نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئےگزشتہ ماہ کے دوران 18 ایکڑ 04 کنال اور 16 مرلہ رقبے پر محیط زمین غیر قانونی قابضین سے واگزار کروائی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق واگزار کروائے گئے رقبے کی کل مالیت 8 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد ہے۔مذکورہ رقبے کو غیر قانونی قابضین سے وگزار کروا کر متروکہ وقف املاک حکام کے حوالے کیا گیا۔چھاپہ مار کاروائی حسن ابدال میں کی گئی۔چھاپہ مار کارروائی میں متروکہ وقف املاک کے حکام، ضلعی انتظامیہ اور حسن ابدال پولیس بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ملک گھیر کریک ڈاون کر رہی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 29 ارب سے زائد مالیت کی پراپرٹیز نا جائز قابضین سے وگزار کروائی جاچکی ہےعلاوہ ازیں متروکہ وقف املاک کی ناہندگان سے مجموعی طور پر 835.9 ملین روپے کی واجب الادا رقم بھی وصول کی گئی۔