ڈی جی سول ایویشن کیخلاف الزامات محض پروپیگنڈاہیں،ترجمان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ترجمان سول ایویشن اتھارٹی نے جاری بیان میں کہاہے کہ کرپٹ موقع پرست عناصر کی جانب سے ڈی جی سول ایویشن کیخلاف بے بنیاد الزامات کوئی نئی بات نہیں،ماضی میں بھی موجودہ ڈی جی سی اے کیخلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔جعلی لائیسنس ہو یا بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق اربوں روپے کا الزام، سب محض الزامات ہی تھے۔پی آئی اے سے اربوں روپے واپس لینے کا معاملہ ہو یا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ زمین کے حوالے سے الزام، سب جھوٹ، بے بنیاد، من گھڑت الزامات ہی رہےوالٹن ائیروڈروم کے حوالے سےمیڈیا میں گردش کرنے والا حالیہ COAP کا خط بھی گمراہ کن، من گھڑت اور مضحکہ خیز ہےڈی جی سول ایویشن وفاقی سول سرونٹ ہے جو وفاقی حکومت کے احکامات کو بجا لانے کا پابند ہےوالٹن ایروڈروم کی زمین وفاقی حکومت کی منظوری سے 2020/21 میں پنجاب حکومت کو کمرشل مقاصد کے لئے دی گئی منصوبہ میں سول ایویشن اتھارٹی 76 ایکڑ اور پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی 70ایکڑ کی حصہ دار ہےوفاقی حکومت نے سول ایویشن آرڈیننس 1960 کے تحت والٹن ائیروڈروم کے اس پاس آبادی کو خطرے کے پیش نظر والٹن زمین کو ایک معاہدہ کے تحت پنجاب حکومت کے حوالے کرنے کے احکامات دیے سول ایویشن اتھارٹی سول ایویشن آرڈیننس 1982 کے تحت وفاقی حکومت کے احکامات کو ماننے کی پابند ہےپنجاب گورنمنٹ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ میں سی اے اے کے 52 فیصد شئیرز ہیں جس سے ادارے کو عربوں روپے کی امدن ہوگیسول ایویشن نے پہلے 342۔2 بلین روپے سے 480 ایکڑ اور پھر 396 ملین روپے سے مریدکے میں مزید 163 ایکڑ اراضی حاصل کیسول ایویشن پہلے ہی 643 ایکڑ پر محیط نیو والٹن مریدکے ائیروڈوم پر کام جاری رکھے ہوئے ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہےوالٹن ائیروڈروم کے جنرل ایویٹرز کو ان کی مرضی کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جگہ دی گئی تقریبا سب ہی جنرل ایویٹرز نے لاہور ہائیکورٹ کو انڈر ٹیکنگ دی کہ نیو والٹن مریدکے ایروڈروم مکمل ہوتے ہی وہ وہاں منتقل ہوجائیں گےیہ جنرل ایویٹرز نیو والٹن ائیروڈروم منتقل ہونے کے بعد ایک سال تک کرایہ کے بغیر سہولیات کا استعمال کرسکیں گےنیو والٹن مریدکے ائیروڈروم میں جنرل ایویٹرز کو سٹیٹ آف دی ارٹ سہولیات میسر ہوں گیسول ایویشن میں موجودہ لیڈرشپ کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرینس رکھتی ہے ادارے میں کرپٹ عناصر چاہے وہ کوئی بھی ہوں احتساب سے نہیں بچ سکتے یاد دہانیڈی جی سول ایویشن پر خط میں من گھڑت الزامات لگانے والا ملازم زرین گل خود ضمانت پر ہے اور ادارے نے اسے ‘ایل پی ار’ پر بھیج دیا ہےزرین گل سال 2000 میں 54 لاکھ روپے کی خورد برد میں ملوث پایا گیا۔ یہ رقم نچلے درجے کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے تھی۔اس وقت کی انتظامیہ نے رقم کا کچھ حصہ واپس لیا اور اس کو تنبیہ پر اکتفا کیا۔زرین گل نے غیر قانونی طور پر ادارے کی 6 سے 7 ایکڑ زمین کے لئے این او سی جاری کیاغیر قانونی الاٹ کی گئی زمین کی مالیت 20 سے 25 عرب بنتی ہے۔ سپریم کورٹ نے ادارہ کی درخواست پر جعلی الاٹمنٹ منسوخ کی اور ایف آئی اے کو تفتیش کا پابند کیا20 نومبر 2021 کو زرین گل کیخلاف ایف آئی آر نمبر 55/2021 درج ہوئی جس کے بعد ظمانت پر ہےزرین گل تین پیٹرول پمپس کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں بھی ملوث ہےپٹرول پمپس کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔ادارے نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر زرین گل کو ملازمت میں تنزلی کی سزا بھی دیزرین گل کیخلاف کچھ اور بھی محکمانہ انضباطی کاروائیاں جاری ہیںزرین گل اپنے اپ کوجس تنظیم کا چئیرمین ظاہر کرتآ ہے اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

تازہ ترین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

October 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان رجسٹرڈ گوجرانوالہ کی طرف سے مغل کمپلیکس میں پاکستان مغل سپریم کونسل کے اعزاز میں تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ