لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت بندھی ہوئی ہے اور ہم تو نوزل ہیں، مجھے بتایا گیا اور پہلے ہی پتا چل گیا تھا کہ سب بندوبست ہوچکا تھا اور پتا چل گیا تھا کہ میں وزیراعظم نہیں ہوں، ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ میں کیا لیکر عوام سے ملوں؟ کونسی کارکردگی ہے ؟ مہنگائی اور بجلی گیس کی قیمتوں کو نیچے لانے کے لئے شہبازشریف کو ٹاسک دیدیا ہے ۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ن لیگ کے لئے بھی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے یہ باتیں گزشتہ چند روز میں سینئر صحافیوں اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں سے ہونیوالی ملاقاتوں میں کیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہا کہ حکومت کو ٹاسک دیدیا، خصوصی شہبازشریف کو ٹاسک دیا کہ مہنگائی کم کرنے اور بجلی گیس کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے بھر پور طریقے سے کام کریں،اگر ان پر کام نہ کیا تو سخت ری ایکشن آئے گا، انہوں نے کہا کہ بجلی گیس اور مہنگائی کم نہ ہوئی تو ہمارے لئے مشکلات ہی مشکلات ہیں۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف سے سوال کیا گیا کہ آپ اس بار رمضان میں سعودی عرب کیوں نہ گئے ؟ جس پر نوازشریف نے جواب دیا کہ کیا میں شہبازشریف کے ساتھ سعودی عرب جاتا اچھا لگتا ہوں، اس طرح جانا مناسب نہیں، شہبازشریف نے بہت مجبور اور تنگ کیا کہ آپ چلیں، لیکن میں نے جانے سے انکار کیا۔نوازشریف نے کہا کہ ن لیگ عوامی بڑی سیاسی جماعت ہے ، ان شاء اللہ قدم جمائیں گے ۔ نوازشریف سے سوال کیا کہ عوام کے سامنے کیوں نہ نکلے ؟ ملاقاتیں کیوں نہیں کررہے ؟ جس پر جواب دیا کہ کیا لیکر عوام کے سامنے نکلتے ؟ کیا ابھی کچھ رہ گیا ہے ؟ نوازشریف سے حکومت بارے سوال میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ بندھی ہوئی حکومت ہے اور ہم نوزل ہیں۔ بہت مسائل ہیں حکومت کے پاس چیلنجزہی چیلنجز ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے سوال کیا گیا کہ شاہد خاقان عباسی کا آپ سے بہت اچھا تعلق تھا، ابھی بھی اگر آپ رابطہ کریں تو وہ آپ کے ساتھ آجائیں گے جس پر نوازشریف نے کہا کہ یہ بات درست ہے ، اور نوازشریف نے اس فہرست میں شاہد خاقان عباسی کا نام لکھوا دیا جن سے مری میں جاکر رابطہ یا ملاقاتیں کرنی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے یہ فیصلہ کرلیا کہ اب وہ پارٹی کو منظم کرنے کے لئے خود میدان میں نکلیں گے جس کے لئے وہ ماڈل ٹائون ن لیگ کے دفتر میں ڈیرے لگائیں گے