میرا ورکر بھی فضل الرحمٰن کو شکست دے دے گا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرا ورکر بھی فضل الرحمٰن کو شکست دے دے گا، ان کا تو گھر میں ووٹ نہیں ہے۔

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فضل الرحمٰن ساتھ دینے کو تیار ہے تو کوئی مسئلہ نہیں، وہ اپنا ریٹ لگوانا چاہ رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ڈی آئی خان میں لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جے یو آئی ایف میں شامل کرایا گیا، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں عوام کو صحت کارڈ دیں جیسے کے پی میں ہم نے دیا، چالیس سال پنجاب میں حکومت کی، ایک اسپتال نہیں بنایا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ملک کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں، پی ڈی ایم تجربے سے ملک کہیں سے کہیں چلا گیا ہے، پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کر لیا ، ملک مزید تجربات برداشت نہیں کر سکتا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لندن پلان جیسے تجربات سے باہر نکلیں، عوام کا سوچیں، مختلف مسائل سے دوچار ہیں، شکر ہے احساس ہو رہا ہے کہ غیر قانونی گھر پر چھاپہ غلط ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال سے جو چھاپے مارنے میں ملوث ہیں ان کی فیملیز کو انہیں سمجھانا چاہیے، لوگوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، ہر کسی کو اٹھا لیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کے لیے بیٹھنے کے لیے تیار ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ عوام کی زبان عارضی طور پر بند کر سکتے ہیں، عوام نے انتخابات میں اشارہ دے دیا، عوام کا اشارہ سمجھ جاؤ، اصلاح کے لیے تیار نہیں تو سزا کے لیے تیار ہو۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ