بیجنگ(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ پارلیمانی وفد نے پارٹی اسکول سی پی سی کا دورہ کیا۔
وفد نے میئر نانجنگ اور پروفیسر یینگ زکن سے ملاقات کی۔
میئر نانجنگ میونسپل پیپلزگورنمنٹ چن زچینگ نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
وفد کی قیادت سابق وفاقی وزیر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید حسن محمود اور رانا ارادت خان کر رہے ہیں۔
ملاقات میں اکانمک زونز سمیت اہم معاملات پر گفتگوکی گئی ۔
سید مرتضی محمود اور وزیراعلی سندھ کے سابق معاون خصوصی قاسم نوید قمرنے نانجنگ حکام کو سی پیک اور اکنامک زونز سے متعلق بریفنگ دی ۔
انہوں نے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی کوششوں سے سی پیک منصوبے کے خواب کو حقیقی شکل دی گئی۔
ان کا کہنا تھ اکہ سی پیک منصوبے سے پاکستان سمیت پوری خطے کو فائدہ پہنچے گا۔اکنامک زونز اور سی پیک کے تحت مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
اس موقع پر ، چینی حکام نے کہاکہ پاکستان کی اکنامک زونز سے متعلق کوششوں اور باہمی تعاون کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
پروفیسر یینگ زکن نے کہاکہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لیگل فنانشل گارنٹیز آفر کر رہے ہیں۔کوشش ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے لوکل انڈسٹری کو فائدہ پہنچے۔پاکستان کو مزید تعاون کی پیشکش کر رہے ہیں.