لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس قائد میاں نواز شریف کی زیرصدارت شروع ہوگیا،اجلاس کے آغاز میں سینئیر پارلیمینٹیرین بیگم نجمہ حمید اور مشاہداللہ خان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ،بیگم نجمہ حمید کی آج پہلی برسی پر اجلاس میں ان کی ملک و قوم اور پارٹی کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیاکہ بیگم نجمہ حمید مسلم لیگ (ن) کی پہچان تھیں،بیگم کلثوم نواز کی جدوجہد کے دوران ان کا کردار ناقابل فراموش ہے،اجلاس میں مشاہد اللہ کوبھی خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہاگیاکہ مشاہداللہ خان پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے،مشاہداللہ خان کی کمی ہمیں ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی،مشاہداللہ خان کی کمی ہمیں ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی، بیگم نجمہ حمید کے حوالے سے کہاگیاکہ وہ نہایت وفادار، پارٹی کے نظریہ پر کاربند اور مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرنے والی نیک دل اور نیک نیت راہنما تھیں۔
مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس ؛ نواز شریف کی بریت کا مختصر فیصلہ جاری