بارشوں سےخیبرپختونخوااوربلوچستان میں تباہی،41افرادجاں بحق

پشاور: حالیہ بارشوں نےخیبرپختونخوااوربلوچستان میں تباہی مچادی،مختلف حادثات میں 41افرادجاں بحق جبکہ 55زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اےنےتیزبارشوں کےباعث صوبہ خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں جانی ومالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کےمطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 33 افرادجاں بحق اور 46 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق افرادمیں 17 بچے 8 مرد اور 8 خواتین جبکہ زخمیوں میں 6 خواتین، 32 مرد اور 8 بچے شامل ہے ۔
رپورٹ کےمطابق مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 1932مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 326گھروں کو مکمل جبکہ 1606 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال اپرولوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان،کوہاٹ، ڈی آئی خان اورکزئی میں رونما ہوئے ۔

رپورٹ کےمطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم نے حالیہ بارشوں میں 12 متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کے لیے 5 کروڑ روپے جاری کیے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے 29 مارچ سے اب تک مختلف اضلاع کی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 8 کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع سوات، چترال لوئر ،باجوڑ، کوہستان لوئر، پشاور، نوشہرہ، مہمند، دیر اپر اور لوئر کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا۔ امدادی سامان میں خیمے، چٹائیاں،کچن سیٹس،کمبل، بستر،ترپال، سولر لیمپس اور دیگر روزمرہ زندگی کی اشیاء شامل ہے۔
رپورٹ کےمطابق پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، بارشوں کا سلسلہ 21 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے ۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔
دوسری جانب بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران8 افرادجاں بحق ہوئے ، جاں بحق ہونےوالوں میں 4مرد،2خواتین اور2 بچے شامل ہیں ،بارشوں کے دوران 9افرادزخمی ہوئے جن میں 6مردایک خاتون اور2بچے شامل ہیں ، ہلاکتیں سوراب ،ڈیرہ بگٹی، لورلائی،چمن اورکیچ میں ہوئی ہیں ، بارشوں سے 40مکان مکمل تباہ اور92 کوجزوی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کےمطابق چاغی میں سب سے زیادہ 35 مکانات تباہ اور65کو جزوی نقصان پہنچا،گوادرمیں3 مکمل اور12مکانات کو جزوی نقصان پہنچاہے، کیچ اورلورالائی میں ایک ایک مکان کی چھتیں گریں اورپشین میں15 گھروں کو جزوی نقصان ہوا۔

تازہ ترین

January 21, 2025

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون کی جنوبی سوڈان کے پارلیمانی وفد کو پائیدار ترقی کے اہداف( ایس ڈی جیز) پر بریفنگ

January 21, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صاحب سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے وفد کی ملاقات

January 21, 2025

اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ سازی میں کاروباری برادری کو شامل کرنا ضروری ہے، ناصر قریشی

January 21, 2025

حضرت پیر خواجہ نصر المحمود نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی

January 21, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی