ڈی جی سول ایویشن اتھارٹی کی زیرصدارت 44ویں ای کچہری منعقد

کراچی(سٹاف رپورٹر) ہیڈکوارٹرز پاکستان سول ایویشن اتھارٹی میں چوالیسویں 44ویں ای کچہری منعقد کی گئی،تفصیلات کے مطابق ہیڈکوارٹرز پاکستان سول ایویشن اتھارٹی میںچوالیسویں 44ویں ای کچہری منعقد کی گئی جس میں بتایاگیا کہ لاہور ائرپورٹ عمارت انفراسٹرکچر توسیع کا کام جلد دوبارہ شروع ہوجائے گا،لاہور ائرپورٹ پر تسلی بخش کارگردگی نہ ہونے پر ہاوس کیپنگ کمپنی کو بدل دیا جائے گا،لاہور ائرپورٹ پر تسلی بخش کارگردگی نہ ہونے پر ہاوس کیپنگ کمپنی کو بدل دیا جائے گا،اے ایس ایف نے کراچی ائرپورٹ پر بچی سے ہاتھ تھپائی کرنے والے اہلکار کو چارج شیٹ کیا ہے،اجلاس میں بتایاگیاکہ ائرپورٹس پر غیر ضروری رش کی ثقافتی/کلچرل وجوہات بھی ہیں،ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ اے پی ایم حضرات ائرپورٹس پر غیر ضروری رش کم کرنے کے لئے سفارشات تیار کریں.
ماضی میں مسافر کے ساتھ ایک مہمان پالیسی کو کامیابی سے لاگو کیا گیا،مشرق وسطی میں غیر معمولی موسم کے باعث فلائیٹس تاخیر کا شکار ہوئیں، اجلاس میں اے پی ایم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پارکنگ میں پولیس واراڈنز کی طرف سے مبینہ طور پر پیسے بٹورنے کے واقعہ کی تفتیش کی ہدایت کی گئی اور ماضی قریب میں ائرپورٹ خروج کے قریب سے ایسے عناصر کو ہٹوایا اور پارکنگ سے بھکاریوں کو پولیس کے حوالے کیاجبکہ اے پی ایم اسلام آباد ائرپورٹ کو ایئرپورٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی،اجلاس میں کہاگیاکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اوٹ سورسنگ کے باعث وہاں طویل مدتی کمرشل کنسیشنز معاہدے نہیں ہوسکتے، اوٹ سورسنگ کے بعد ائرپورٹ پر سروس ڈیلیوری کی روح سے واضح مثبت تبدیلیاں دیکھی جاسکیں گی،ائرلائینز صرف منافع بخش روٹس کا ہی انتخاب کرتیں ہیں،ائرسیال اور ائربلیو کے کوئٹہ نہ جانے کی وجہ ناکافی پسینجر لوڈ ہے.
البتہ پی آئی اے، سیرین اور فلائی جناح کوئٹہ اپریٹ کرتیں ہیں،ڈی جی سی اے اے نے کہاکہ کراچی ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹرز کا مسئلہ وزیراعظم کو بریفنگ میں بھی اٹھایا، اگر ایف آئی اے اپنے افرادی قوت مسائل پر قابو پالے تو لمبی امیگریشن قطاروں کا مسئلہ پیدا نہ ہو،کراچی ائرپورٹ پر ایف آئی اے کو 20 سے زائد کاونٹرز فراہم کئے گئے ہیں،اماراتی حکام سے اجازت/ڈیزیگنیشن کے بعد ہی ائرسیال امارات جا سکے گی،’ائیر وز’ نامی ائرلائین کا فی الحال پاکستان آنے کا امکان نہیں،ڈی جی سی اے اےنے کہاکہہمارا خطہ منشیات سمگلنگ کے حوالے سے جانا جاتا ہے،بدقسمتی سے ہر روز کسی نہ کسی ائرپورٹ پر منشیات پکڑی جاتی ہے،مشرق وسطی میں سزا پانے والوں میں اکثر کا تعلق پاکستان سے ہوتا ہے جو بدنامی کا باعث ہے،ملکی وقار کی خاطر ائرپورٹس پر سامان کی سخت اسکریننگ/چیکنگ مجبوری ہے،ائرپورٹس کو وافر مقدار میں نئی بیگیج ٹرالیاں فراہم کردی گئیں ہیں۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ