حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب میں این ایچ اے اپنے روڈ نیٹ ورک کو بحال رکھنے کیلئے فعال

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے دنوں میں این ایچ اے انتظامیہ سڑکوں پر ٹریفک کو بحال رکھنے میں مصروف عمل ہے۔ چئیرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند کی ہدایات پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی تمام توانائیاں اور وسائل سڑکوں کی بحالی پر صرف کئے جا رہے ہیں۔ ملک کے بیشتر حصوں میں این ایچ اے نیٹ ورک ٹریفک کےلئے بحال ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں حساس مقامات پر این ایچ اے کا عملہ اور مشینری مصروف عمل ہے۔ شاہراہِ قراقرم پر چند مقامات لینڈ سلائیڈنگ کے سبب بند ہیں ۔ پاک فوج کی مدد سے لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ صاف کیا جا رہا ہے، شاہراہ جلد ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال ہو جائے گی۔گلگت بلتستان میں گیتی داس سے زیرو پوائنٹ (چلاس ) کے مقام سے برف ہٹائی جا رہی ہے جبکہ گلگت بلتستان کی بقیہ سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی ہیں اسی طرح خیبرپختونخواہ میں بیشتر شاہراہیں ٹریفک کے لئے بحال کی جا چکی ہیں ۔ کاغان- گیتی داس کے مقام پر شدید برفباری کے باعث سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو چکی ہے۔ برف ہٹانے کا کام موسم کی شدت کم ہونے پر شروع کیا جائے گا۔شمالی اور جنوبی بلوچستان میں این ایچ اے روڈ نیٹ ورک پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
روڈ انفراسٹرکچر کو بہترین حالت میں رکھنے کے لئے این ایچ اے کے تمام علاقائی دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ جہاں گردونواح کی موسمی اور شاہراتی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ معلومات کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔صورتحال کے مطابق اعلیٰ حکام ہدایات جاری کر رہے ہیں ۔
اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ غیر ضروری طور پر خطرے سے دوچار علاقوں کی طرف سفر سے گریز کریں۔ این ایچ اے خراب موسمی حالات میں اپنے روڈ نیٹ ورک کو بحال رکھنے کےلئے تمام ضروری اقدامات کر چکا ہے ، افسران اور فیلڈ عملےکی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں ۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ