پشاور(نیوز ڈیسک) پولیس نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا۔
اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا اور 24 نومبر کو انہیں سیشن کورٹ مردان میں پیش کیا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل مردان بھیج دیا تھا۔
آج مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم اب مردان پولیس نے اسد قیصر کو سینٹرل جیل مردان سے دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈکیس: نیب نے عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا
پولیس کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کے خلاف تھانہ سٹی میں 9 اور 10 مئی کے واقعات سے متعلق ایف آئی ار درج ہے، اسد قیصر کو تھانہ سٹی منتقل کیا گیا ہے۔