اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے عوام کا حکومت پر اعتماد ثابت کر دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز نے بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے،بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ریاست مخالف بیانیہ اختیار کیا،نفرت اور تقسیم کی سیاست کی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بہترین کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے، ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو نمایاں برتری حاصل ہوئی، معاشی مسائل پر قابو پا کر عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔