عمران خان کے خط پر سپریم کورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے خط پر سپریم کورٹ کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری چیف جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یکم دسمبر 2023 کو 12 بجکر25 منٹ پر درخواست موصول ہوئی، سپریم کورٹ کو درخواست کی صورت 74 صفحات کی دستاویز موصول ہوئی، چیف جسٹس کو موصول دستاویز سپریم کورٹ میں دائر درخواست جیسی ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ موصول درخواست نما دستاویز میں کسی کا نام نہیں درج کیا گیا، موصول لفافے کے مطابق درخواست انتظار حسین پنجوتھا نے ارسال کی، دستاویز بظاہر ایک سیاسی جماعت سے بھیجی گئی جس کی نمائندگی وکلا کرتے رہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ میں اس جماعت کے وکلا اہم مقدمات، فوجی عدالتوں اور انتخابات کی پیروی کر کے ان کی تکمیل کرتے رہے، حیران کن ہے سربمہر لفافے کی صورت دستاویز پہلے ہی میڈیا کو جاری کی جا چکی تھی۔

پریس ریلیز میں یہ بھی لکھا ہے سب یقین رکھیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا نا ہی وہ جانبداری کریں گے، اللہ کے فضل سے چیف جسٹس اپنے فرائض کی ادائیگی اور منصب کے حلف کی پاسداری کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈکیس: نیب نے عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ