پشاور(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری اور اوور بلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہیں۔
ایف آئی اے پشاور زون نے 13 چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 13 انکوائریاں درج کر لی گئیں۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایاکہ چھاپہ مار کاروائیاں اینٹی کرپشن سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل مردان کی جانب سے کی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق دکانوں، گھروں،فلیٹس اور ٹیوب ویل پر مین لائن سے براہِ راست اور میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔
چھاپہ مار کاروائیاں الفیصل سٹریٹ باڑہ گیٹ ، توردھر صوابی، پانڈو روڈ پشاور ،پشاور سنٹر پلازہ رنگ روڈ پشاور پر کی گئیں۔
کاروائیوں میں پیسکو حکام نے موقع پر غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے۔
غیر قانونی بجلی کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی کیبل اور دیگر سامان کو بھی ضبط کر لیا۔
بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا
جبکہ اوور بلنگ کی مد میں انسپکشن کے دوران 2میٹروں پر اوور بلنگ پائی گئی
مذکورہ میٹروں کو 2772 یونٹس کی اوور بلنگ کی گئی
ایف آئی اے کی جانب سے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
چھاپہ مار ٹیمیں متعلقہ حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے.