اسلام اباد(سٹاف رپورٹر) ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور دھاندلی ہوئی ہے الیکشن کمیشن اس دھاندلی کا نوٹس لے، پی ٹی ائی والوں کوچیئر مین کے عہدے کیلیئے اپنے بندے نہیں ملے پرانا جیالا مل گیا ،کیا ایک مفرور شخص کسی پارٹی کا عہدیدار بن سکتا ہے؟ہمیں الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس اف پاکستان پر پورا اعتماد ہے کہ وہ صاف و شفاف الیکشن کروانے میں اپنا کردار ادا کرینگے جبکہ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی پیپلز پارٹیاپنی انتخابی مہم کا اغاز کر دیگی ۔ملائکہ رضا،پی پی میں شامل ہونیوالےڈی ائی خان کے سابق ضلعی ناظم عزیزاللہ علیزئی اورنذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوئٹہ میں پاکستان نے پیپلز پارٹی کا 56 واں یوم تاسیس منایا،ہم نے اس سے قبل بھی کوئٹہ میں متعدد جلسے کئے، بلاول بھٹو زرداری 7 دسمبر سے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جلسوں اور پارٹی ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لوکل گورنمنٹ اور پیپلز لائرز فورم کوئٹہ سے خطاب کیا،بلوچستان میں 25 سے 30 نئی شمولیتیں ہوئی ہیں،تین سابق ایم پی ایز نے بھی پیپلز پارٹی نے شمولیت اختیار کی ہے،بہت سے لوگ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔کوئٹہ جانے سے پہلے کہا تھا کہ ہوائیں کوئٹہ سے چلیں گی اور اسلام آباد پہنچ جائیں گی،کل ایک دوبارہ الیکشن ہوا جس میں دوبارہ وہی 2018 والا عمل دہرایا گیا،پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ بڑی دھاندلی ہوئی ہے،کیا کبھی مفرور شخص بھی الیکشن لڑسکتا ہے اور جیت بھی جاتا ہے،وہ مفرور شخص پھر صوبے کا صدر کا بھی بن جاتا ہے،
عمران خان کو پوری پی ٹی آئی سے کوئی شخص چیئرمین کیلئے نہیں ملا،عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے لئے ایک پرانا جیالا ہی ملا،
میں گوہر خان کی دل سے قدر کرتا ہوں۔8 فروری کو جب الیکشن شیڈول کا علان ہوگا تو پیپلز پارٹی اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریگی،عوام کو اگر روزگار چاہئے بی آئی ایس پی جیسے پروگرام چاہئے تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں، ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے کہ الیکشن فری اینڈ فئیر ہونگے،ہمیں قاضی فائز عیسی پر بھی اعتماد ہے کہ انہوں نے جو آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں بات کی تھی کہ آئین ہی مقدم ہے،قاضی فائز عیسی فری اینڈ فئیر الیکشن کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رابطہ کمیٹیوں کو نون لیگ او پی ٹی آئی سے رابطوں کے حوالہ سے قیادت فیصلہ کریے گی۔الیکشن کے بعد پارلیمنٹ کے اندر ان جماعتوں سے بات چیت ہو سکتی ہے۔پیپلز پارٹی کی حکومت پی آئی اے کے ملازمین کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،یہ لوگ پی آئی اے کے ملازمین کو بے روزگار کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس ؛ نواز شریف کی بریت کا مختصر فیصلہ جاری