ضمنی انتخابات میں‌دھاندلی کا شور صرف پی ٹی آئی اور سنی اتحاد نے مچایا، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں فیصل کریم کنڈی اور ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ضمنی انتخابات میں عوام نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا،الیکشن میں دھاندلی کا شور صرف پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے مچایا، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہوش کے ناخن لیں اورامن و امان کے حوالے سے اپنے صوبے پر فوکس کریں، سیاست میں ڈائیلاگ بہت ضروری ہے، پہلی مرتبہ سینٹ کے الیکشن میں ووٹوں کی خریداری نہیں کی گئی ،اگر حکومت کی طرف سے گندم کے حوالے سے کسانوں کے ساتھ تعاون نہ کیا گیا تو آئندہ کوئی کسان گندم کاشت نہیں کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی، ندیم افضل چن نے رکن اسمبلی فتح اللہ خان اور سید سبط الحیدر بخاری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایران کے صدر نے پاکستان کا دورہ مکمل کرلیا ہےیہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا،پاکستان نے ایرانی صدر سے فلسطین اور کشمیر کے ایشو پر خصوصی بات کی ۔ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ہمارے خلاف فیصلہ آنے پر پراپیگنڈہ کیا ہو ،پہلے بھی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سے غیر آئینی کام کروایا،اب بھی خیبرپختونخوا اسمبلی سے ایسا ہی کچھ کروانا چاہتے ہیں ، خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کا حلف لازمی ہونا ہےایسا نہیں ہوسکتا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر مخصوص نشستوں پر حلف نہ اٹھوایا جائے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ضمنی انتخابات میں عوام نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا،الیکشن میں دھاندلی کا شور صرف پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے مچایا، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہوش کے ناخن لیں اور اپنے صوبے پر فوکس کریں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا احتجاج، جلسے، جلوس کی بجائے وفاق سے تعلقات اچھے کریں ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی اے سی کا چیئرمین ایک روایت ہے،چیئرمین پی اے سی اپوزیشن کا حق ہےپی ٹی آئی کے علاؤہ جے یو آئی بھی اپوزیشن میں ہے،یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کرنا ہے،اگر مولانا فضل الرحمان کو عوام نے مسترد کیا ہے تو بدلہ پارلیمان یا اداروں سے نہ لیں ،مولانا کی نظر میں پی ڈی ایم پہلے اچھی تھی ،مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں کی سیاست کی بجائے پارلیمان کا راستہ اختیار کرنا چاہئیے،اس تمام کھیل میں جمہوریت کو نقصان ہوگا۔سیاست میں ڈائیلاگ ضروری ہے، مولانا کو پی ٹی ائی جیسی ساست سے گریز کرنا چاہیئے۔پہلی مرتبہ بلوچستان میں سینٹ کے الیکشن میں ووٹوں کی خریداری نہیں کی گئی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لوگ مزید غربت کی لائن میں چلے گئےایسے میں پارلیمان کی ذمے داری مزید بڑھ جاتی ہےاگر پارلیمان میں گالی گلوچ کی سیاست ہوگی تو یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے مندرجات پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں اس کے باوجود پارلیمنٹ میں شورشرابہ کیا گیا، اگر گندم کے کسانوں کے ساتھ تعاون نہ کیا گیا تو آئندہ کوئی کسان گندم کاشت نہیں کرے گااگر کسان نے بھی کاشتکاری چھوڑ دی یا سڑکوں پر آگئے تو ملک میں بحران پیدا ہو جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی اے سی کی چیرمین شپ یا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کرنا ہےحکومت کی اپوزیشن کے ساتھ اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں چل رہی، پی اے سی ہو یا کشمیر کمیٹی کا چیئرمین یہ دونوں اپوزیشن کو ملنی ہیں، جب ہم کہتے ہیں پی ٹی آئی ملک دشمنی میں شامل ہے تو کہا جاتا ہے یہ ہمارے اوپر الزام تراشی ہےنیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہونا چاہئیے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ