”تنازعہ کشمیر کے حل میں سفارتکاری کا کردار”کے موضوع پر سیمینارکاانعقاد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)کثیر الجہتی اور پرامن سفارتکاری کے عالمی دن کے موقع پر اتحاد اسلامی جموں وکشمیر اور فرینڈ ز آف کشمیر انٹرنیشنل کے زیر اہتمام آج کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ایک سیمینار منعقد کیاگیا۔”تنازعہ کشمیر کے حل میں سفارتکاری کا کردار”کے موضوع پر سیمینار میں ارکان پارلیمنٹ ، سفارتکاروں اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین نے شرکت کی ۔ مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیرینہ تنازعہ کشمیر ایک جامع کتاب کی مانند ہے جس کے باب پورے مسئلے کے ہر پہلو کا احاطہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو صحیح معنوں میں سمجھنے کی ضرورت پر بزوردیا۔مقررین نے کشمیری سیاسی نظربندوں کی مسلسل نظربندی کے مسئلے کاسفارتی ذرائع کے ذریعے حل تلاش کرنے پر زوردیاکیونکہ ان لوگوں کو اختلاف رائے رکھنے پر قید کیا گیا ہے اور وہ مجرم نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری حریت رہنمائوںبشمول مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی ،ڈاکٹر محمد قاسم فکتو اور دیگر کوبین الاقوامی سطح پر بھارت کی طرف سے پھیلائے جانیوالے بے بنیاد پروپیگنڈہ کی بجائے کشمیری آزادی پسند رہنمائوں کے طورپر دیکھاجانا چاہیے ۔مقررین نے حکومت پاکستان پر بھی زوردیاکہ وہ اقوام متحدہ میں نمائندگی رکھنے والے چھوٹے ممالک میں مسئلہ کشمیر اوراس کی حل کی اہمیت سے بخوبی آگاہ سفارتکاروں کو تعینات کرے تاکہ وہ ان ممالک میں تنازعہ کشمیر سے متعلق حقائق کو اجاگر کریں ۔ مقررین میں پاکستانی سفیر نفیس زکریا، عبدالباسط ،علی سرور نقوی ، بابرامین اور ضمیر اعوان ،پاکستان میں فلسطین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نادر الترک ، سینیٹر مشتاق احمد،انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں چائنا پاکستان سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت شبیر، صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر مجاہد گیلانی،وائس چیئرمین فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل عبدالحمید لون،اتحاد اسلامی جموں وکشمیر کے سید منظوراحمد شاہ ، محمد ہارون عباس ، صدر یوتھ کونسل پاکستان شہزاد خان شامل تھے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ