اسلام آباد(کرائم ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں نجی میڈیکل اسٹور پر چھاپا مارا۔
ترجمان ایف آئی اے مطابق چھاپے کے دوران جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد ہوئیں جنہیں ڈریپ کے حوالے کر دیا گیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق چھاپا مار کارروائی میں ڈریپ حکام بھی شامل تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد ادویات بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کی جارہی تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری درج کرکے تحقیقات شروع کردیں، ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپا مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔