52 کلومیٹرٹھہری۔رانی پور سیکشن کی مرمت کے کام پر 498 ملین روپے لاگت آئے گی،علیم خان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک بھر میں جاری قومی شاہراہوں اورموٹرویز کے تعمیری ومرمتی منصوبوں کو اعلی معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ قومی شاہراہ N-5 کے ٹھہری۔رانی پورسیکشن کی پرانی الائنمنٹ سندھ کے شہروں خیر پور۔کوٹ ڈی جی اورکمب میں سے گزرتی ہے۔N-5 کو جب دوہرا کیا گیا تو اس شاہراہ کے مذکورہ سیکشن کی ری الائنمنٹ کی گئی تھی، جس سے خیرپور شہر بائی پاس ہونے کے ساتھ ساتھ ٹھہری اور رانی پور کے درمیان فاصلہ بھی کم ہو گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ اس وقت سے لے کر اب تک این ایچ اے نئی الائنمنٹ کی دیکھ بھال کر رہی ہے، جبکہ پرانی الائنمنٹ کی بھی ضرورت کے مطابق مرمت کی جاتی ہے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک توجہ دلاو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ یہ نوٹس ارکان قومی اسمبلی محترمہ نفیسہ شاہ، محترمہ ناز بلوچ اور محترمہ مہتاب اکبر راشدی کی طرف سے پیش کیا گیا تھا، جس میں مذکورہ بالا شاہراہ کی فوری مرمت کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی تھی۔وفاقی وزیر مواصلات نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شاہراہ کی حالت بہتر بنانے اور مسافروں کی سہولت کے پیش نظر این ایچ اے نے دو مرمتی منصوبوں کی منظوری دی، جس کے تحت 52 کلومیٹر ٹھہری، رانی پور سیکشن کے لئے 24-2023 کے سالانہ مرمتی منصوبہ جات میں 498 ملین روپے مختص کئے گئے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ یہ دونوں مرمتی سکمیں پروکیورمنٹ کے عمل میں ہیں اور ان کی مالی بولیاں 24 اپریل 2024 ء کو کھولی گئی ہیں۔ اُنھوں نے پُرامید ہو کر کہا کہ ان مرمتی منصوبوں کے دستاویزی امور آئندہ دو سے تین ہفتے میں مکمل کرلئے جائیں گے اور ان منصوبوں پر تعمیر و مرمت کا آغاز جلد شروع کردیا جائے گا۔ شیڈیول کے مطابق ان سکیموں کو دسمبر 2024 تک مکمل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ وزارت مواصلات اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی سکھر۔ حیدر آباد موٹر وے کی تعمیر اور شمال میں راولپنڈی۔ گلگت شاہراہ پر بابو سر ٹاپ کے مقام پر ایک ٹنل کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ٹنل کی تعمیر سے ان مشکل پہاڑی علاقوں میں سفر آسان اور محفوظ ہو جائے گا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ ملک بھر میں موٹر ویز اور قومی شاہراہوں کی بر وقت اور عالمی معیار کے مطابق تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے خود نگرانی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ