لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، 24 گھنٹوں میں7ملزمان گرفتار ،بھاری جرمانے عائد

Associated Press of Pakistan
Home علاقائی خبریں
علاقائی خبریں
لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، 24 گھنٹوں میں7ملزمان گرفتار ،بھاری جرمانے عائد
Sat, 27 Apr 2024, 1:02 PM
Lesco
Lesco
لاہور۔27اپریل (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کابجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 24 گھنٹوں میں7 ملزمان گرفتار ،بھاری جرمانے عائد ۔لیسکو ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر315 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 108کے خلاف مقدمات درج اور 7کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 13کمرشل، 3زرعی،1انڈسٹریل اور299 ڈومیسٹک تھے

، تمام کنکشنز منقطع کرکے انہیں2 لاکھ31ہزار70یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 68لاکھ 45 ہزار 4سو96 روپے ہے۔ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کےخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن کے کنکشنز منقطع اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔گرین ٹائون کے علاقے میں کنکشن کو4لاکھ روپے،

پرانی انار کلی کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ،ریس کورس کے علاقے میں ایک ملزم کو1لاکھ60 ہزار اورشاہدرہ میں ایک ملزم کو1لاکھ60ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو221 روزمکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل74 ہزار9سو60ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے اور 71ہزار3سو31ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر30 ہزار25 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک9 کروڑ5لاکھ 29ہزار4سو 74یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب3 کروڑ70لاکھ40 ہزار3سو27روپے ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ