آڈیو لیکس کیس: بینچ پر اعتراض کی متفرق درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں ایف آئی اے کی بینچ پر اعتراض کی متفرق درخواست مسترد کردی ۔
جسٹس بابرستار نے ریمارکس دیئے کہ اگلا نمبر کس کا ہے اعتراض والی دوسری درخواست کس نے دائر کی؟ آئی بی والے آجائیں۔کس کی ہدایت پر متفرق درخواست دائر ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض کرنے والی آئی بی کی درخواست پر جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
جسٹس بابر ستار نے کہا کہ پیمرا کو عدالت پر کیا اعتراض ہے ؟
وکیل پیمرا نے کہا کہ خط پر ازخود نوٹس کیس زیر سماعت ہے اس لیے آڈیو لیکس کیس نہ سنیں۔
جسٹس بابر ستار نے کہا کہ‏پیمرا نے غیر قانونی آیڈیو ٹی وی پر چلنے دیں یہ تو توہین عدالت ہے کیوں نہ پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں۔فاضل جج نے اعتراض کرنیوالی پیمرا کی درخواست بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردی اورجرمانہ بھی عائد کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے جج پر اعتراض کرنے والی پی ٹی اے کی درخواست بھی مسترد کردی، پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
فاضل جج نے کہا کہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی متفرق درخواستیں دائر کرنے کا مقصد عدالتی کارروائی کو شرمندہ کرنا ہے۔ہم اور آپ ایک ہی دنیا میں رہتے ہیں بالکل سمجھ رہے ہیں۔اگر ایگزیکٹو ججز کو دھمکائے اور ججز توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کریں تو وہ مفاد کا ٹکراؤ کیسے ہے۔کیا جج ذاتی مفاد کیلئے توہینِ عدالت کی کارروائی کرے گا؟کیا عدالت آئی بی اور ایف آئی اے کے سارے کیسز سننا چھوڑ دے؟
جسٹس بابر ستار کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ ہوا کہ آپکی دلیل مان لی جائے تو پھر تو حکومت کے خلاف کوئی کیس ہی نہیں سننا چاہیے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ