بلیو ورلڈ سٹی میں الاقصیٰ میوزیم کا سنگِ بنیاد رکھ دیاگیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی یعنی بلیو ورلڈ سٹی نے اہلِ غزہ و فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بیت المقدس کی اسلامی و تاریخی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لیے الاقصیٰ میوزیم کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ اس حوالے سے بلیو ورلڈ سٹی سائٹ پر منعقدہ تقریب میں غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی اندوہناک حقیقت شرکاء کے سامنے رکھی گئی اور مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے آواز بلندکرکے قبلہء اول کی آزادی اور اتحادِ اُمت کا پیغام دیا گیا۔ بلیوورلڈ سٹی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام غزہ کےمحصور اور مظلوم مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ الاقصیٰ میوزیم کی تعمیر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے کے اسباب پیدا کرنے کی ایک کاوش ہے ! ہم نہیں جانتے کہ اس عمل پر ہمارا رب ہم سے راضی ہو گا یا نہیں، یا اس کے ثمرات کس قدر پُر اثر ہوں گے لیکن اگر ہم نے اس اُمت کو جگانے اور متحد کرنے کیلئے ابھی بھی کچھ نہ کیا تو نہ اس دنیا میں ہماری کوئی شناخت رہے گی اور نہ روزِ محشر ہمارے وجود اور اعمال کی کوئی حیثیت ہو گی۔تقریب کے شرکاء نے بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے اہل فلسطین کیلئے آواز بلند کرنے اور بیت المقدس کی اہمیت اجاگر کرنے کو نہ صرف سراہا بلکہ بلیو ورلڈ سٹی میں الاقصیٰ میوزیم کے سنگ بنیا د کو عالمی سطح کی اہم ترین کاوش قرار دیا۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ