موٹروے پولیس کی فرض شناسی قابل ستائش، مالی طور پر خود انحصار بنائیں گے،عبدالعلیم خان

لاہور(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے موٹروے پولیس کی فرض شناسی،نظم و ضبط اور کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے کی شہرت اپنی مثال آپ ہے جس پر ہر شہری رشک کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پر بوجھ بننے کی بجائے موٹروے پولیس کو مالی لحاظ سے خود مختار بنانے اور اپنے وسائل میں خود اضافہ کرنے کے قابل بنائیں گے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے کالج میں پروبیشنر کورس پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے ہیں جہاں وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود، آئی جی موٹرویز سلیمان چوہدری،کمانڈنٹ سید حشمت کمال اور سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے جبکہ موٹروے پولیس کے 189اور ایف آئی اے کے100افسران نے اس پاسنگ آؤٹ میں شرکت کی جن میں 26خواتین افسران بھی شامل تھیں۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں موٹروے نیٹ ورک کی تکمیل اولین ترجیح ہے،سکھر سے حیدر آباد اور مانسہرہ سے گلگت اور سکردو تک موٹرویز کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا جس سے شہریوں کو بابو سر ٹاپ تک موٹروے کے ذریعے رسائی ممکن ہوگی۔ انہوں نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تربیت مکمل کرنے والے افسران سے کہا کہ وہ قومی جذبے کے تحت آگے آئیں اور لوگوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ اس ادارے کی نیک نامی میں اضافے کا باعث بنیں۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور اسے ہم سب نے مل کر ہی ترقی یافتہ بنانا ہے جس کے لئے بالخصوص سرکاری افسران کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پاسنگ آؤٹ میں شریک 289افسران کے لئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کیااور نمایاں کارکردگی کے حامل پٹرولنگ افسران میں انعاما ت اور شیلڈز تقسیم کیں۔ قبل ازیں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے پریڈ کا معائنہ کیا جہاں انہیں دستوں نے سلامی پیش کی۔عبدالعلیم خان نے بالخصوص خواتین افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹیوں کا اس فیلڈ میں نام پیدا کرنا اور عوام کی حفاظت کے لئے آگے آنا لائق تحسین ہے۔اس موقع پر کمانڈنٹ سید حشمت کمال نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ