عازمینِ حج پری انسٹال موبائل سم کے ساتھ سعودیہ جائینگے: سیکریٹری مذہبی امور

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) موبائل ایپ ’پاک حج ‘ کے ذریعے متعدد حج انتظامات کو پیپر لیس کر دیا ہے۔ رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہوں گی۔ ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے معاونینِ حج کا میرٹ پر انتخاب کیا گیاہے۔ معاونین کی حاضری اور کارکردگی موبائل ایپ پر جیو فینسنگ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ سرکاری حجاج کو منیٰ ٹرین اور مسجد نبوی ﷺ کے نزدیک رہائش فراہم کر رہے ہیں۔ رواں برس حجاج کیلئے فضائی کرایہ کم مزید کم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ حجاج کو مخصوص شناختی کوڈ کے حامل دو بیگ، موبائل سم، احرام بیلٹ جبکہ خواتین کو پاکستانی پرچم سے مزین عبایا مفت فراہم کی جائے گی۔ ویکسین اور ادویات کو کم قیمت میں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ موبائل کے ذریعے حاجی اپنا راستہ خود تلاش کر سکیں گے۔ یہ بات سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر سید عطاء الرحمان نے پیر کے روز وزارت کے کمیٹی روم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ جوائنٹ سیکرٹری حج ، ڈائریکٹر معاونین، ڈائریکٹر حج میڈیکل مشن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ رواں برس وزارت کے نئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کی ہدایت کے مطابق اس مرتبہ ہم نے حج کا انتظام قبل از وقت شروع کیا تھا۔ عام تاثر ہے کہ اس برس سرکاری اسکیم کے تحت عازمین کی تعداد کم رہی جو درست نہیں۔69 ہزار پاکستانی سرکاری حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین کے تعداد جلد سامنے جائے گی۔کہا جاتا ہے کہ حج مہنگا ہوگیا ہے جبکہ ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ ہم نے رواں برس گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے فی کس کم وصول کئے ہیں۔ہم نے فضائی کمپنیوں سے اس بارحج کروائے کم کروائے ہیں۔ہم نے حج درخواستیں لیتے وقت کم مدتی حج یعنی 40 روز کے ساتھ ساتھ 25 روز کا بھی حج متعارف کروایا۔ اگر کوئی خاندان الگ کمرے میں ٹھہرنا چاہئے تو اضافی رقم کی ادائی پر یہ سہولت فراہم کی۔اس بار پاکستان سے 7 جی بی ڈیٹا اور کالنگ منٹس کی حامل پری ایکٹو موبائل سم سعودی عرب لے جائیں گے۔اس سم سے وہ واٹس ایپ پر پاکستان کال کرسکیں گے جب کہ پہلے سعودی عرب میں یہ سہولت دستیاب نہیں تھی۔ اس برس معاونین میرٹ پر انتخاب کے بغیر نہیں جائیں گے۔یہ بات دعویٰ سے کہہ رہا ہوں۔مدینہ منورہ میں مناسب کرایہ پر بہترین اور قریبی مقامات پر عمارتیں حاصل کی ہیں۔ہم نے مناسب نرخوں پر اس بار ادویات اور ویکسین خریدی۔ اس مرتبہ ادویات اور ویکسین کی خریداری میں 15 کروڑ کی بچت کی۔اس برس روڈ ٹو مکہ کی سہولت اسلام آباد کے بعد اب کراچی ائیر پورٹ پر بھی دستیاب ہوگی۔اس مرتبہ حج تربیت کا دورانیہ بڑھایا اور زیادہ فوکس عبادات ، مناسک ، انتظامی امور اور حج کے بعد متوقع تبدیلی پر دیا ہے۔اس مرتبہ منی میں ہم نےوہ جگہ حاصل کرلی جہاں سے سرکاری حج اسکیم کے تحت تمام پاکستانی عازمین کو ٹرین کی سہولت دستیاب ہوگی۔عازمین کو راستے سے بھٹکنے سے بچانے کے لئے حج ایپ سے مدد فراہم کی جائے گی۔حج ایپ میں ایک بٹن دبانے سے گم ہونے والے حاجی کی رہائش گاہ تک پہنچنے میں مکمل مدد اور رہنمائی ہوسکے گی.

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ