چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید مہمند کی خصوصی ہدایت پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید مہمند کی خصوصی ہدایات پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔آج کی کھلی کچہری میں ملک کے مختلف شہروں سے بے شمار لوگوں کے سوالات کے فیس بک پیج کے ذریعے این ایچ اے کے ممبر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ(PPP) محمد نوید اقبال واہلہ نے اطمینان بخش جوابات دے کر سوال کنندگان کو ہر لحاظ سے مطمئن کیا۔اس موقع پر ممبر انجنیئرنگ کوارڈ نسیم خٹک اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔بعض سوال کنندگان سے التماس کیا گیا کہ وہ طویل تر قومی شاہراہوں کے ان مخصوص حصوں کی نشاندہی کیا کریں جو یقینا قابل توجہ ہیں اور جن کی تعمیرومرمت اشد ضروری ہے۔بعض شاہراہوں کی تعمیر کے حوالہ سے عوام الناس کو بتایا گیا کہ ان شاہراہوں کے بتا ئے اراضی کے حصول کا عمل جو مکمل ہوچکاہے۔تعمیری کام بھی جلد شروع کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ لیہ۔تونسہ پراجیکٹ کا پل مکمل ہوچکا ہے۔اب لنک روڈ کی تعمیر ماہ ستمبر میں شروع کر دی جائے گی۔انہوں نے سوال کنندگان کو یقین دلایا کہ این ایچ اے ملک بھر میں موٹرویز اور قومی شاہراہوں کی تعمیر اور متاثرہ سڑکوں کی مرمت ترجیحی بنیادوں پر کر رہی ہے۔تاہم بعض اوقات مالی مشکلات کا بھی سامنا رہتاہے،جس کی وجہ سے تعمیری عمل کچھ تعطل کا شکار رہتا ہے۔انہوں نے نشاندہی کئے جانے والے تعمیری و مرمتی کاموں کی بروقت تعمیر و مرمت کا بھی یقین دلایا۔ممبر پی پی پی محمد نوید اقبال واہلہ نے عوام و خواص پر زور دیا کہ وہ ملک میں جاری شدید بارشوں کے باعث موسمی تبدیلی پر گہری نظر رکھیں اور سفر کیلئے نکلتے وقت پہلے مذکورہ شاہراہ پر ٹریفک کی تازہ ترین صورت حال سے ضرورآگاہی لیں تاکہ کسی تردد یا پریشانی سے دوچار نہ ہونا پرڑے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ