*ملک کی تعمیر و ترقی محنت کش طبقے کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے ، سردار ایاز صادق کا مزدوروں کے عالمی دن پر پیغام

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی لیبر ڈے کے موقع پر کیا جو ہر سال یکم مئی کو دنیا بھر میں مزدور طبقے کی قربانیوں، کردار اور اُن کے حقوق سے متعلق آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

سپیکر نے کہا کہ آج کا دن ہمیں شکاگو کے ان مزدوروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جہنوں نے اپنے حقوق کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے لیبر ڈے کے موقع پر ملک کی تعمیر وترقی کے لیے محنت کش طبقے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں محنت کش طبقے کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ لیبر ڈے دنیا بھر میں محنت کش طبقے کے کردار، اپنے کام سے لگن اور عزم و استقامت کو اجاگر کرنے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان ہمیشہ محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے موثر قانون سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم محنت کش طبقے کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا اس طبقے کی ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ آج کا دن ہمیں محنت کش طبقے کی قربانیوں اور جدو جہد کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان نے ہمیشہ محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کیا ہے اور اُن کے حقوق کے تحفظ کے لیے پالیسیاں اور قوانین وضع کیے ہیں۔انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ نو منتخب حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ