بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں یوم مزدور کی مناسبت سے مباحثے کا انعقاد

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ٹیچر ایجوکیشن نے خواتین کیمپس میں آفس آفس اف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) کے تعاون سے یوم مزدور کے موقع پر ” بااختیار مستقبل: تعلیم کا حق بمقابلہ چائلڈ لیبر” کے موضوع پر مباحثے کا اہتمام کیا جس میں شرکاء نے بچوں کے حقوق سے متعلق اہم موضوعات پر گفتگو کرتے ہوے تعلیم اور چائلڈ لیبر کے مسئلے کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
شرکاء نے متفقہ طور پر ہر ایک کے لیے تعلیم کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم تک رسائی نہ صرف افراد کو بااختیار بناتی ہے بلکہ ایک خوشحال معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت، عدم مساوات، اور مواقع کی کمی سے نمٹنے کے لیے بچوں کی تعلیم کے حصول کو ترجیح دینا ہو گی ۔شرکا نے چائلڈ لیبر کے خاتمے اور تعلیم کے فروغ میں اساتذہ کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے جامع اور معاون تعلیمی ماحول پیدا کرنے میں اساتذہ کے کردار پر زور دیا جو بچوں کو اسکول میں رہنے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
اس مباحثے کے مہمان خصوصی، فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے شعبہ ٹیچر ایجوکیشن، نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوے کہا کہ تعلیم سماجی تبدیلی کے لیے ایک بہترین آلہ کے طور پر کام کرتی ہے۔

اس موقع پر شعبہ ٹیچر ایجوکیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمسہ عزیزنے مباحثے کو ترتیب دینے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ پینلسٹ میں ڈاکٹر تبسم ناز ڈائریکٹر سکولز فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، اسلام آباد، نازنین زہرہ ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاننگ) بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز، اسلام آباد، شمائلہ اسلم پرنسپل غوری کیرئیر سکول، اسلام آباد، تبسم شیروانی خان پی ایچ ڈی ایجوکیشن اور ثنا نصیر شامل تھیں جبکہ مباحثے کی نظامت ڈاکٹر فوزیہ اجمل نے کی۔

منتظمین کے مطابق اس مباحثے نے شعبہ تعلیم، حکومت اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا تاکہ خیالات کا تبادلہ کیا جا سکے اور اس ضمن میں بہتر طریقے سےکا اشتراک کیا جا سکے اور ہر بچے کے تعلیم کے حق کو یقینی بنانے کے لیے ایک لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ