وزیراعلیٰ مر یم نوازنےفیلڈہسپتال پراجیکٹ کاافتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےلاہورمیں فیلڈہسپتال پراجیکٹ کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور میں فیلڈ ہسپتال کی تقریب سے خطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ آج میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتی ہوں کہ 6 ہفتے کی قلیل مدت میں نواز شریف اور میں نے جو خواب دیکھا پورا ہوا، یہ ایک ناممکن ٹاسک تھا جس کو 6 ہفتوں میں مکمل کیا گیا ہے ۔ سیکرٹری ہیلتھ علی جان اور صوبائی وزراء نے 24 گھنٹے کام کر کے اس پروجیکٹ کو مکمل کیا ،یہ فیلڈ ہسپتال میں وہ تمام سہولیات موجود ہیں جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں آج یہ تمام فیلڈ ہسپتال پنجاب میں پھیل جائیں گے۔

مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ گاؤں میں پہنچ کر اعلان ہو گا کہ ہسپتال موجود ہے اور گاؤں کے تمام لوگ اس سے علاج کروا سکے گے، اس ہسپتال کے اندر الٹراساؤنڈ ، ای سی جی سمیت بلڈ ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں ، ایمرجنسی کی صورتحال میں علاج کی سہولیات میسر ہوں گی، آج پہلا فیلڈ ہسپتال کے ساتھ بہاولپور جا رہی ہوں اور دیکھوں گی کہ عوام کو کیسے سہولیات مل رہی ہیں ۔
وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ ماضی میں کنٹینروں کا جلاو گھیراو جیسے اقدامات کے لئے غلط استعمال کیا گیا لیکن عوامی خدمت کے جذبے سے آنے والی میری حکومت انہی کنٹینروں کو ایئرکنڈیشنڈ فیلڈ ہسپتال میں تبدیل کر کے صرف 6 ہفتوں میں ناقابل یقین منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے، آئندہ 5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہو گا، کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات ان کے گھروں کی دہلیز پر مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کارڈ کو ری لانچ کر رہے ہیں جو 2018 کے بعد کرپشن کا گڑھ بن چکا تھا۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ نواز شریف کا یہ ویژن ہے میں صرف ان کی ایک سولجر ہوں چلڈرن ہسپتال گئی تو پتہ چلا کہ یہ ہسپتال نواز شریف نے بنایا تھا اور شہباز شریف نے وقت کے تقاضوں کے مطابق جدید سہولیات کے تحت بنایا ،مجھ پر الزام لگتا ہے کہ ٹک ٹاک بنتے ہیں اور کیمرہ ساتھ ہوتا ہے آپ کو بھی چاہییں کہ کمفرٹ زون سے باہر آئیں اور کام کریں تا کہ آپ کے بھی ٹک ٹاک بنے ،اس کےلئے باہر نکلنا پڑتا ہے اور کام کرنا پڑتا ہے ایک میں اعلان کرنا چاہتی ہوں کہ 200 کے قریب غریب آدمی کے علاج کے لیے کلینکس ان ویل بنائے جائیں گے ۔
وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ غریب شہریوں کو علاج ان کہ دہلیزِ پر ملے گا اب ہم پنجاب بھر میں فری ادویات شروع کرنے لگے ہیں ،اب عوام کو ان کی دہلیز پر فری ادویات فراہم کی جائیں گی ،پنجاب کے دور دراز کے علاقوں میں ڈاکٹرز کی شاٹیج ہے ہم ایک پورا پلان بنا رہے ہیں کہ دور دراز کے علاقوں میں بھی ڈاکٹرز کی کمی نہ ہو۔ غریب مریضوں کی صحت کے حوالے سے میرا کوئی کمپرومائز نہیں ہے دو ہفتوں میں پنجاب کی پہلی ائیر ایمبولینس شروع کرنے جا رہے ہیں گھر میں بیٹھ کر بات کرنا آسان ہے اس کےلئے کروڑوں روپے خرچ کیا جا رہا ہے ۔یہ ایمبولینس غریب شہریوں کے لیے ہے جو علاج کے لئےایک شہر سے دوسرے شہر نہیں جا سکتے ۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ ہم لاہور میں پہلی میڈیکل سٹی بنائیں گے پاکستان کا پہلا سٹیٹ آف آرٹ کینسر ہسپتال بنانے جا رہے ہیں جو ایک سال میں کام کرنا شروع ہو جائے گا، پنجاب میں ماڈرن ادویات کی سٹوریج بنانے جا رہے جس سے ادویات کی چوری اور فراہمی شفاف طریقے سے ہو گی۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ