پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے: مریم نواز

لاہور(نیوزڈیسک)امریکا نے غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ زراعت اور صنعت سمیت آئی ٹی کے شعبوں میں امریکی اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات میں انہیں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور عوام دوست منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کے ضمن میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات کے دوران امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے، امریکا غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتاہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، پنجاب میں سرمایہ کاری کا پوٹینشل موجود ہے، زراعت، صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں امریکی اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پاکستان کو معاشی بحران سے ایک مستحکم حکومت ہی نکال سکتی ہے، عوام کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور سستی روٹی فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔

’حکومتی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، عوام کو بنیادی حقوق اور بنیادی ضروریات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔‘

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ