وفاقی وزیررانا تنویر زرعی تحقیق کے لیے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کیلئے پر عزم

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز (NARC) کا دورہ کیا اور جدید تحقیقی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے کونسل کے زرعی سائنسدانوں کے ساتھ سحر حاصل گفتگو کی۔ وفاقی وزیر نے خوراک اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے معاشی بدحالی کے دور میں قومی معیشت کو فروغ دینے میں زراعت کی تاریخی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔  رانا تنویر حسین نے پاکستان کے زرعی منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے موجودہ حکومت کی کے عزم کا اعادہ کیا، اور کہا کہ ماضی کی طرح ہماری حکومت اس بار بھی فصلوں کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ غذائی تحفظ کو ایک عالمی ضرورت کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے، وفاقی وزیر نے موسمیاتی تبدیلی کے اہم چیلنجوں سے نمٹنے میں زرعی تحقیقی اداروں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نہ صرف زراعت بلکہ دیگر شعبوں میں تکنیکی ترقی اور جدید مشینری کو آگے بڑھانے میں تحقیق کے لیے مسلسل مالی معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔
  چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ، ڈاکٹر غلام محمد علی نے خوراک اور غذائی تحفظ کے فروغ میں فعال شمولیت پر وفاقی وزیر، میڈیا کے ارکان اور سائنسدانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سائنسی ترقی، ٹیکنالوجی میں جدت طرازی کی بنیاد کے طور پر تحقیق کے بنیادی کردار پر روشنی ڈالی اور تحقیقی کوششوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر علی نے کہا کہ نوجوان زرعی سائنسدانوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان زرعی سائنسدانوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ بین الاقوامی اداروں اور محققین کے ساتھ مل کر اپنے علم اور تجربات میں اضافہ کریں۔ چیئرمین پی اے آرسی نے مختلف موسمی حالات کے مطابق تمام ماحولیاتی زونز میں کونسل کی جامع موجودگی کو بھی اجاگر کیا۔ ڈاکٹر علی نے تحقیقی سرگرمیوں کے لیے مستقل فنڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اپنے دورے کے دوران، وفاقی وزیر کو قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں شروع کیے جانے والے جدید تحقیقی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جن میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ ایڈوانسڈ بائیو ٹیکنالوجی (NIGAB)، گندم کی تیز رفتار افزائش (Speed Breeding) اور پلانٹ جینیٹک ریسورسز انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں۔ اس موقع پر پی اے آرسی کے بورڈ آف گورنرز کے اراکین، ممتاز زرعی سائنسدان اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ