پاکستان آذربائیجان مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،علیم خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات مذہب و ثقافت، تہذیب و تمدن اور اقدار و روایات کے مثالی اور مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، وسطی ایشیائی سریاستوں سے ہمارا چولی دامن کا ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے آذربائیجان کے پاکستان میں تعینات سفیر مسٹرخضر فرہادوف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج وزارت مواصلات میں وفاقی وزیر سے خصوصی ملاقات کی،جہاں ان کا پرتباک خیر مقدم کیا گیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذر بائیجان کے سفیر کو بتایا کہ آذربائیجان پاکستان میں توانائی،صحت،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کے شعبوں میں خاطرخواہ سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کو بتایا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان سمیت پورے خطہ کے ممالک سے غربت وافلاس، مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ امن واخوت کے جذبہ اور جہد مسلسل سے ہی مسائل پر قابو پایا جا سکتاہے، پاکستان میں صنعت و تجارت، سیاحت اور دیگر کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ہم آذربائیجان کے تاجروں صنعتکاروں اور دیگر سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہیں گے، وفاقی وزیرمواصلات اورآذر بائیجان کے سفیر کا خوشگوار ماحول میں کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ