ججز تقرری:پی ٹی آئی نے حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ججز تقرری کےلئے مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم پر ردعمل میں کہا کہ اداروں کی جو تباہی ہو رہی ہے، ججز تقرری ترامیم اسی روایت کا تسلسل ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت نے پچھلے 2 سال میں ہر وہ فیصلہ کیا جس سے ادارے کمزور ہوتے ہیں، موجودہ حکمران اپنا غیر آئینی ایجنڈا آگے بڑھانے کے لئے ادارے کو کمزور کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف ان ترامیم کی ہر قانونی اور جمہوری طریقے سے مخالفت کرے گی،تحریک انصاف ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم کا راستہ پارلیمان میں بھی روکے گی۔واضح رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ چیف جسٹس کی مدتِ ملازمت 3 سال کرنے یا پھر سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سے بڑھا کر 68 سال کرنے پر بھی باتیں سننے میں آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاہم ابھی تک بطور وزیرِ قانون اس پر انہیں کام کی ہدایت نہیں ملی لیکن وہ اس معاملے کو مسترد نہیں کریں گے۔

تازہ ترین

January 20, 2025

خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے امن و ترقی کی ضرورت، روٹری کلب کی خدمات قابل تعریف ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

January 20, 2025

چیئرمین سینیٹ کا اسلام آباد میں 10 ویں سالانہ میڈیا کرکٹ لیگ 2025 کی اختتامی تقریب سے خطاب

January 20, 2025

آصف علی زرداری کو وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے محتسب کی سالانہ رپورٹ 2024 ء پیش کر دی

January 20, 2025

عمان کے سفیر کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات

January 20, 2025

آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی