اسلام آ باد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے ریٹائرڈ ہونیوالے ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان کو ملازمت میں توسیع دینے کی منظوری دیدی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے انہیں ایک سال کے کنٹریکٹ پر دوبارہ مقرر کرنے کی سمری بھیجی تھی جسے وزیر اعظم نے منظور کرلیا ہے۔وزیر اعظم آفس کے ایڈیشنل سیکر ٹری نذر محمد بزدار نے سیکرٹری ایو ی ایشن ڈویژن کو ایک مراسلہ کے ذ ریعے منظوری سے آ گاہ کردیا ہے۔ مراسلہ کی کا پی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھی بھیجی گئی ہے۔ایک سال کا کنٹریکٹ ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ یکم اپریل 2024سے نافذ العمل ہو گا۔