نیب کے بارے میں سست روی کا تاثر کسی حد تک صحیح ہے: چیئرمین نیب

لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کا کہنا ہے نیب کے بارے میں سست روی کا تاثر کسی حد تک صحیح ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نذیر احمد کا کہنا تھا ہر 10 میں سے 7 لوگ کسی نہ کسی ہاؤسنگ اسکیم کے فراڈ کا شکار ہیں، نیب کی کوشش یہی ہے کہ لوگوں سےکوئی زیادتی نہ ہو، عوام کو لوٹنے والے فصلی بٹیروں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا عوام میں منظم آگاہی مہم شروع کرنے کا مقصد بھی یہی ہے، آگاہی مہم کا حصہ بننے والے نوجوان نیب کے ایمبیسیڈر بنیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کا کہنا تھا نیب کے بارے میں سست روی کا تاثر کسی حد تک صحیح ہے، نیب کو خوف اور ہراسگی کا تاثر دور کرنا چاہیے، ہمیں چور کوپکڑنا ہے پورے محلے کو تنگ نہیں کرنا۔

انہوں نے کہا کہ فراڈ کا لفظ ہٹا کر متاثرہ کیا ہے، کوشش کر رہے ہیں ملزم کو ملزم کہنے کے بجائے رسپانڈنٹ کہا جائے، نیب آپ کا محافظ اور معاون ہے، ہم نیب کو پروفیشنل ادارہ بنائیں گے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کوئی فرد واحد یا ادارہ ملک کو کرپشن سے آزاد نہیں کرا سکتا، ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈکیس: نیب نے عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

تازہ ترین

July 20, 2024

آئی پی پیز کی اکثریت کے مالکان حکومت میں ہیں اور عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

July 20, 2024

عالمی یوتھ ناروے کپ 2024 پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ 21 جولائی سے اسلام آباد میں شروع

July 20, 2024

صدر مملکت کا امریکی کانگریس کی خاتون رکن اور پاکستان کاکس کی بانی اور شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن لی کے انتقال پر دکھ کا اظہار

July 19, 2024

پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے،ہر روز پاکستان کے بارڈروں پر ہماری جوان شہید ہو رہے ہیں،دانیال چوہدری

July 19, 2024

مسئلہ کشمیر کوعالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے،کشمیری اپنی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے، سردار تنویر الیاس خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول