ٹانک(نیوز ڈیسک)ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل عثمان ڈیوٹی سے واپس گھر جارہا تھا کہ منزئی روڈ پر نامعلوم افرا د نے فائرنگ کردی، پولیس اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔