اساتذہ کاوزیراعظم شہباز شریف سےترقی دینے کا مطالبہ

اسلام آباد/راولپنڈی(نیوز ڈیسک) فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کینٹ گریڑن ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آبادکے زیر انتظام ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تعینات ای ایس ٹی اساتذہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے گریڈ16میں اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملک بھر کے ایف جی ای آئی کینٹ گریژن ڈائریکٹوریٹ اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے زیرانتظام تعلیمی اداروں کے ایلیمنٹری سکول ٹیچرز (ای ایس ٹی اساتذہ) نے گریڈ14سے اپ گریڈ کر کے گریڈ16دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ 20، 20 اور 25،25 سالوں سے ایک ہی سکیل میں کام کررہے ہیں اس دوران پروموٹ نہیں کیا گیا اسلئے انہیں اپ گریڈیشن دی جائے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ گریڈ 16میں اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ ای ایس ٹی اساتذہ کو تعلیم کے لحاظ سے تین سے پانچ اضافی سالانہ انکریمنٹس دی جائیں اور یہ سہولت تمام ٹی جی ٹی اور ایس ایس ٹی اساتذہ کو بھی دی جائے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کینٹ گریژن ڈائریکٹوریٹ نے ای ایس ٹی اساتذہ کی ترقی اور انڈکشن کے حوالے سے جو فارمولا بنایا ہے وہ 25فیصد اساتذہ کی ترقی اور 75فیصد نئے اساتذہ کی بھرتی ہے جو ناانصافی پرمبنی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہزاروں اساتذہ کرام گزشتہ 20، 20سال سے ترقی کے منتظر ہیں جبکہ اس دوران ہرسال نئے اساتذہ کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے، اساتذہ کے مطابق ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ نے سال 2007 سے ای ایس ٹی اساتذہ کی پروموشن نہیں کی جبکہ اس دوران سال 2023 تک سینکڑوں نئے اساتذہ کی بھرتیاں کی گئی ہیں’ اس طرح ہزاروں اساتذہ اپنے بنیادی حق سے محروم ہیں- اساتذہ فرحت عباس، ملک گلزار احمد، عارف عباسی، اسامہ ممتاز قریشی، نائلہ نوید، سائرہ امیراور دیگر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ان کا موجودہ تنخواہوں میں گزارہ نہیں ہوتا اس لئے حکومت انہیں ان کا بنیادی حق دے۔اساتذہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس ناانصافی اور ظلم کا سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،اساتذہ کاکہنا تھاکہ اساتذہ کو قوم کے معمار کہاجاتاہے لیکن معاشرے میں انتہائی پسماندہ اور کسمپرسی کی زندگی یہی طبقہ گزارتا ہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سے اپیل کی ہے کہ وہ اساتذہ کی ترقی اور تنخواہوں کے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ