اسلام آباد:سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کارواں ماہ دور ہ پاکستان متوقع ہے۔
ذرائع کےمطابق دونوں ممالک کے سفارتی اور اعلیٰ حکومتی حکام دورے کی حتمی تاریخ پر مشاورت کررہے ہیں ۔وزیراعظم شہبازشریف دورے کے حوالے سے تمام انتظامی امور کی خود نگرانی کرینگے۔
ذرائع کےمطابق سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ سعودی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد کا دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ،سعودی ولی عہد نے 2019 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔