ہم پاکستان سے ریڈ ٹیپ کو ختم کر دیں گے، مصدق ملک

اسلام آباد : وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سے ریڈ ٹیپ کو ختم کر دیں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ نا صرف ہم حکومت کے معاملات حکومت ساتھ طے کر کے سرمایہ کاری کروائیں گے لیکن ہمارا اصل مقصد ہے کہ پاکستان کے سرمایہ کار نا صرف پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالیں بلکہ سعودی عرب میں بھی کام کریں، اس طرح دو راستوں کا تعین کیا گیا ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ پہلا راستہ ہے کہ اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ایک سرکار کا دوسری سرکار سے کیا ناطا ہونا چاہیے، ہمارا سعودی عرب سے قومی سطح پر 70 سالہ پرانا رشتہ ہے مگر تاریخی طور پر 1400 سال پرانا ہے، ہمارے کاروبار کو آگے بڑھانے کے لیے سعودی کمپنیوں کا پاکستانی کمپنیوں سے میل کیا جانا چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ سب کرنے کا مقصد نیا خاکہ تشکیل دینا ہے، ایک مایوسی جو ہے کہ ملک میں کچھ نہیں ہوسکتا تو ایسا نہیں ہے، ہمیں یہ نا امیدی ختم کرنی ہے، ہمیں ایک نئی منزل کی طرف دیکھنا ہے، ہمیں ایک ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ہمارے بچے بچیوں کے آنکھوں میں ترقی کی امید ہوگی، اس حوالے سے ہم مدد نہیں بھائی چارہ چاہتے ہیں، ترقی ، کاروباز، روزگار سب چاہتے ہیں۔

مصدق ملک نے بتایا کہ سعودی کاروباری لوگ پاکستانی سرمایہ کاروں سے بات کر رہے ہیں، پاکستانی سرکار نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم پاکستان سے ریڈ ٹیپ کو ختم کر دیں گے، ہمارے پاس ایلیٹ کیپچر ہے، جب لیول پلئینگ فیلڈ ہوگا سب کے پاس تو ہنر مند بھی اسی رفتار سے چلیں گے جس رفتار سے سیٹھ چلتا ہے، ہم انہی کے لیے ریگولیشن کم کرنا چاہتے ہیں، اجارہ داری اب نہیں رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک ایک عظیم ملک ہے، یہاں گالی گلوچ کا کلچر نہیں چل سکتا، ہمیں کچھ رواداری سے کام کرنا ہے، ایک معتدل معاشرہ قائم کرنے کے لیے ہم کام کر رہے ہیں۔

بعد ازاں وفاقی وزیر جام کمال نے کہا کہ معیشت سب سے اہم چیز ہے، آج کے دور میں معیشت سے ہی خارجہ پالیسی بنتی ہے، اس دفاع ہم نے طے کیا کہ سرکار کی مووجدگی اس طرح ہوگی کہ ہم صرف سہولیات فراہم کریں گے اور کچھ نہیں، اس پروگرام کے لیے بہت سے لوگ آئیں ہیں، دو ہفتوں میں ہمارا وفد دو دفع سعودی عرب گیا اور ان کا وفد پاکستان آیا۔

جام کمال نے بتایا کہ آج یہاں تقریبا 100 پاکستانی کمپنیاں موجود ہیں، یہاں سب ایک دوسرے سے ملاقات کر رہے ہیں، پاکستان کی اقتصادی معاملات کو بہتر کرنے میں سب سے کلیدی کردار کاروباری لوگوں کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے پاکستان سے کمپنیاں واپس جارہی تھیں لیکن اب وہ واپس آرہے ہیں، ہمیں اپنے بزنس سیکٹر کو فروغ دینا ہے، ہم حکومتی عمل کو آسان کریں گے تاکہ معاملات آسان ہوں، یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اسے پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ