اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے گندم درآمد سیکنڈل ملک دشمنی کے مترادف قرار دیتے ہوئے نیب سے فوری طور پر زمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر حقائق قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہےگندم کی وافر پیداوار کے باوجود لاکھوں ٹن گندم درآمد کی اجازت کیوں دی گئی ۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین۔ بخآری نے کہا ہے کہ گندم درآمد سیکنڈل سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا کسان کاشتکار بمپر گندم پیداوار کے باوجود سڑکوں پر ہیں انہوں نے کہا ہے کہ معاشی بہتری زرعی ترقی کیلئے کسان کاشتکار کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے پنجاب حکومت گندم خریداری یقینی بنائے کسانوں کاشتکاروں کو ریلیف دی جائے نہ کہ تکالیف ایسے حالات پیدا نہ ہونے دئیے جائیں کہ اگلے برس کسان کاشتکار مایوس ہوں اگلے برس گندم زائد پیداوار کا ماحول بنایا جائے نیر بخاری نے کہا ہے کہ سیاست آکڑ خانی سے نہیں لچکدار طرز عمل اور ڈائیلاگ کے زریعے ہوتی ہے ۔اتحاد و اتفاق کے مقدس شعبہ سیاست کو بغض ضد اور عداوت میں تبدیل کرنے والوں کا انجام سامنے ہےجمہوری پارلیمانی نظام دینے والی جماعت پیپلز پارٹی جمہوری نظام۔تسلسل کی ضامن جماعت ہے پیپلز پارٹی پارلیمان میں رہ کر حکومت نہ گرنے دینے کے وعدہ پر کاربند اور پابند ہے حکومت میں شمولیت کی پیشکش پر فیصلہ پارٹی کی مجلس عاملہ کرے گی نیئربخاری نے کہا ہے کہ حقیقی عوامی جمہوری قیادت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے قانون سازی کا اختیار آئینی ادارے صرف پارلیمان کا حق ہے قومی عوامی مفاد اور اصلاحاتی آئینی ترامیم اور قانون سازی پیپلز پارٹی کا اعزاز ہے لیکن پیپلز پارٹی فرد واحد کی خاطر قانون سازی کی حامی نہیں.