ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے پی کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ورلڈ پیس جرگہ پروگرام خبیر پختونخوا کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی این پی سی کے صدر اظہر جتوئی تھےجنہوں نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا، حلف اٹھانے والے نومنتخب عہدیداروں میں صوبائی صدر خیبر پختو نخوا شاکراللہ، نائب صدرسہیل رضوان، سینئر نائب صدر انور شاہ بنگش، سیکریٹری سلمان ایوب،رضوان شاہ جنرل سیکریٹری،شمس ا لرّحمن جائنٹ سیکریٹری ،ساجدنیاز فنانس سیکریٹری ،حمید سلطان پروجیکٹ مینیجر،احمد نواز کوآرڈینیٹر، ثناء ا لرّحمن میڈیا کوآرڈینیٹر،نعیم ا لرّحمن کوآرڈینیٹرایجوکیشن، عادل خان کوآرڈینیٹرہیلتھ، شفیع اللہ کوآرڈینیٹرایگریکلچر، فہد ریحان کوآرڈینیٹرمائننگ اور عبدالرؤف خان کوآرڈینیٹرڈیویلپنگ اینڈ پلاننگجبکہ پشاور ڈویژنل سطح پر جمیل احمد، صدر،اسد شاہ نائب صدر، محمد اقبال سینئر نائب صدر، ثناء اللہ سیکریٹری اور نثار احمد فنانس سیکریٹری شامل تھے،اس موقع پر ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کی کنٹری ہیڈ سعدیہ خان عرف خان بی بی کا کہنا تھا کہ ورلڈ پیس جرگہ پروگرام پورے پاکستان اور کئی ممالک میں پچھلے 20 سال سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کر رہا ہے اور ملکی اداروں کے ساتھ شانا بشانہ کھڑا ہے،پاک آرمی، حکومت، چیف سیکرٹریز کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کے تعاون سے ضلعی سطح پر جرگہ بنا چکے ہیں اور اب ورلڈ پیس جرگہ پروگرام پاکستان کی ترقی خوشحالی تعلیم وصحت اور روزگار کے لیے بڑے بڑے منصوبوں پر کام شروع کر رہا ہے، خیبر پختو نخواہ بلوچستان سندھ پنجاب اور کشمیر کے دو رے ہم کر چکے ہیں اور بہت جلدا سلام آباد میں تمام صوبوں کے ممبران کی حلف برداری کی جائے گی اور کنونشن سنٹر میں ڈونر کانفرنس منعقد کی جائے گی جس کا مقصد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی امن کے لیے، ور لڈ پیس جرگہ پروگرام کا بڑے بڑے منصوبے پہ کام شروع کرنا ہے،متحدہ عرب امارات، امریکہ اور کینیڈامیں بہت بڑے ڈونر کانفرنس اور آفس بنائے جائیں گے، پاکستان کے تمام صوبوں اور ڈویژنل سطح پے ہم نے سرمایہ کاروں کا ایک نیٹورک بنایا ہے، زراعت، معدنیات، سیاحت، تعلیم اور صحت جیسے بڑے منصوبوں پر نہ صرف اندرونی بلکہ بیرونی ممالک کے ساتھ تجارت کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے، اس کے علاوہ پاکستان کے تمام باڈروں میں سہولت کار مراکز بنائیں جائیں گےجس سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ ملے گا اسی سلسلہ میں ملکی اور غیر ملکی سطح پر سیمینار منعقد کرائے جائیں گے اور ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے دفاتر قائم کیے جائیں گے جس سے نہ صرف تجارت کو فروغ ملے گا بلکہ اندرونی اور بیرونی ممالک میں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گےاور بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے مسائل پر کام کیا جائے گا،ملک کے اندر تمام صوبوں کے ممبران کی حلف برداری کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ نو منتخب ممبران نہ صرف صوبائی اور ڈویژن سطح پر کام کریں گے بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے،پچھلی پریس کانفرنس میں ہم نے سی ڈی اے سے یہ اپیل کی تھی کہ مشکوک اور غیر قانونی لوگوں کو اسلام آباد سے فوری نکالا جائے تا کہ جرائم میں کمی لائی جا سکے، اسلام آباد کے تمام پلازوں میں سرچ آپریشن شروع کیا جائے، غیر قانونی گیسٹ ہاؤسزکے حوالے سےسپریم کورٹ کی طرف سے آرڈر بھی آچکے ہیںانہیںفوری طور پر بند کیا جائے رہائشی علاقوں میں جتنی بھی کمرشل ایکٹیوٹیز ہیں بند کی جائیں ، کرایہ کے گھروں کے حوالے سے حکومت کی طرف سے کوئی ایسی حکمت عملی بنائی جائے کہ ان کرایوں میںاستحکام لایا جا سکے، ڈپلو میٹک جیسے حساس جگہ کو مزید SOP’s کی ضرورت ہے۔آئی او ایم کی وجہ سے افغان مہاجرین کی ڈپلومیٹک انکلیو کے اندر بڑھتی ہوئی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے لایا عمل بنایا جائےاس حوالے سے سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ جانا پڑا تو جائیں گے، ورلڈپیس جرگہ پروگرام کا مقصد امن کیلئے کام کرنا ہے،اس موقع پر ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے چیئرمین رعایت اللہ خان عرف خان بابا نے این پی سی کے صدر اظہر جتوئی کو روایتی پگڑی پہنائی اور پی ایف یو جے صدر افضل بٹ اور اطہر جتوئی کو خصوصی تحائف پیش کئے، سینئر صحافیوں قربان ستی، اعجاز عباسی اورپرویزہاشمی کو یارگاری شیلڈز پیش کی گئیں، اظہر جتوئی اور خان بابا نے نومنتخب عہدیداروں کو شیلڈز اور تنظیمی کارڈ بھی تقسیم کئے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ