اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں سکول کی طالبات اور ٹیچرز کے لیے پنک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا .
تفصیلا ت کے مطابق ایم این اے انجم عقیل خان اور ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی اہم سفارشات پر عمل شروع ہو گیا .
اسلام آباد میں سکول کی طالبات اور ٹیچرز کے لیے پنک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ، اب اسلام آباد کے شہری اور دیہی روٹس پر پنک بس سروس چل رہی ہے .
گورنمنٹ اور پرائیوٹ سکول کالجز یونیورسٹیز کی طالبات اور ٹیچرز اس بس سروس سے استعفادہ حاصل کر سکیں گی .
اسلام آباد کے سکولوں میں طلباء و طالبات کی غذائی قلت پوری کرنے کے لیے کھانا دینے کا آغاز کیا جا رہا ہے .
پہلے مرحلے میں 40 پرائمری سکولوں میں بچوں کے لیے کھانے کا انتظام کیا جا رہا ہے .
اسلام آباد کے سکولوں میں ٹیچنگ اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 1200 ٹیچرز کو بھرتی کیا جا رہا ہے .
پہلے مرحلے میں 700 ٹیچرز کی ریکروٹمنٹ کا پراسس تکمیل کے مراحل میں جو جلد سکولوں میں تعینات ہو جائیں گے
دوسرے مرحلے میں 500 مزید ٹیچنگ اسٹاف بھرتی کیا جائے گا .
انجم عقیل خان نے کہا کہ اسلام آباد میں کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو یہ ہمارا مشن ہے اور انشاء اللہ 5 سالوں میں ہمیں یہ ٹارگٹ پورا کرنا ہے .
انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کو کھانا فراہم کرنے سے بچوں کی غذائی قلت پر قابو پانے ، بچوں کی تعلیمی قابلیت میں بہتری اور بچوں کی سکولوں میں حاضری اور انرولمنٹ میں واضح فرق آئے گا .