ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا. سنگین نو عیت کے جر ائم، قتل، اغو ا ءاور ریپ کے مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاری، ٹی اوز، عدالتی مفروران،منشیا ت فروشوں،پیشہ ور بھکا ریو ں اور ان کی سہو لت کا رروں کی جلد از جلد گرفتار ی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر مکمل کریں اور کا م کی رفتا ر میں مزید تیزی لائیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز سید شہزاد ندیم بخا ری کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں ایس ایس پی انو سٹی گیشن، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ڈی آئی جی آپریشنز نے اجلاس میں منشیات کے خلاف جاری تحریک “نشہ اب نہیں ” میں اچھی کاررگر دگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھا نہ ترنول، ایس ایچ او تھا نہ شالیمار اور ایس ایچ او تھا نہ سیکرٹریٹ کو تعریفی اسناد سے نوازا جبکہ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاو¿ن کو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کارکردگی کو بہتر بنانے کے چار دن کاٹائم دیا ،انہوں نے تمام افسران کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی،انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کے چالان مر تب کرکے مجاز عدالتو ں کو بھجو ائیں، جرائم پیشہ گروہوں، سنگین نو عیت کے جر ائم، قتل، اغو ا ءاور ریپ کے مقدمات میں اشتہاری، عدالتی مفروران، ٹی اوز، منشیا ت فروشوں، پیشہ ور بھکا ریو ں کی جلد از جلد گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے اور کا م کی رفتا ر میں مزید تیزی لائیں، انہو ں نے مزید کہاکہ بدعنوانی اور کر پشن پر زیرو ٹاو لرنس پالیسی اپنائی جائے گی، فرائض منصبی میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈولفن سکواڈ اور پٹرولنگ ڈیوٹی کو مزید مو ثر بنائیں، فارغ از ڈیوٹی افسران اپنے اسٹیشن پر ہی موجو د رہیں گئے، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ چار دن کے بعد دو بارہ میٹنگ ہو گی اور تھانہ جات میں تعیناتی صرف اور صرف کارگرگی کی بنیاد پر ہو گی، اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ ہے،شہریو ں کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی برتنے پرسخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ