اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام انجینئر امیر مقام نے 9 مئی کے المناک واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کے خلاف سازش قرار دیا ہے-
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے 9 مئی کے واقعات پر اظہار افسوس کیاور کہا کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرکے شہداء کی بے حرمتی کی۔
انجینئر امیر مقام شرپسندوں نے کیپٹن کرنل شیر خان کا مجسمہ توڑا اور اس کی بھی بے حرمتی کی۔ ایسا گھناونا کام کوئی محب وطن شہری نہیں کر سکتا – ظاہر ہوتا ہے یہ لوگ بیرونی ایجنڈے پر کا م کر رہے تھے۔ پاک فوج مادر وطن میں امن قائم رکھنے کے لیے قربانیاں دے رہی ہے-
انجینئر امیر مقام اور ہمارے دشمن بھی ہماری افواج کی بہادری کا اعتراف کر چکے ہیں،شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پشاور پر بھی حملہ کر کے قیمتی آرکائیو کو نذر نظر آتش کر دیا تھا۔شرپسندوں نے 9 مئی کو جناح ہاؤس، سوات موٹروے ٹول پلازہ اور دیگر قیمتی املاک کو نقصان پہنچایا،شرپسندوں نے ملک میں خوف و ہراس پھیلا نے کی مذموم کوشش کی۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ریڈیو پاکستان پشاور کے احاطے میں چاغی پہاڑوں کا ماڈل بھی جلا دیا گیاتھا،جو افراد اس میں شامل ہیں ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام اپنی افواج سے دل وجان سے پیار کرتے ہیں ،پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا 9 مئی کے ملزمان کو سزا ضرور ملے گی۔