گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)نومنتخب امیر جماعت اسلامی آج گوجرانوالہ جائیں گے .
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن بعد از نماز مغرب جلسہ عام سے خطاب کریں گے . جماعت اسلامی کی مقامی قیادت غلام حسین پارک میں جلسے کے انتظامات کرنے میں مصروف ہیں.
مقامی قائدین کے مطابق نومنتخب امیر کا خطاب سننے کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد غلام حسین پارک پہنچے گی .