گلگت بلتستان کو تختہ مشق بنانے کی کوشش قبول نہیں،مجلس وحدت مسلمین

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو تختہ مشق بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو قابل قبول نہیں ہے،ایس آئی ایف سی کے ذریعے ہماری زمینوں ، معدنیات، جنگلات ، جھیلوں ، صحت افزا مقامات اور گیسٹ ہاؤسز پر قبضے کی کوششیں ہو رہی ہیں جو کہ کسی صورت قبول نہیں ہیں اگر ایسا ہوا تو پھر گلگت بلتستان کے حالات بھی کشمیر سے مختلف نہیں ہونگے،ضرورت پڑی تو گلگت بلتستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگےاور کشمیریوں سے بھی زیادہ سخت احتجاج کرینگے ،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آغا علی رضوی کا اپوزیشن لیڈر محمد کاظم میثم،ممبر جی بی کونسل احمد علی نوری، عارف حسین قنبری اور علامہ مشتاق حکیمی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ہو یا کشمیریہاں کے عوام 76 برس سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،گلگت بلتستان اور کشمیر کو مفتوع علاقے کے طور پر لیا جا رہا ہے اور یہاں کےعوام کو انکے جائز حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے،آزاد کشمیر بھی گلگت بلتستان کی طرح رجیم چینج کے نتیجے میں مسائلستان بن چکا ہے، ہم پورے کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانا چاہتے ہیں اور بغل میں موجود کشمیر سے لا پرواہ ہیں، ایف سی اور رینجر کو فوری واپس بلایا جائے، تشدد کے زریعے عوامی احتجاج کو دبانے کی مذمت کرتے ہیں، کشمیری عوام سے کہیں گے نوٹیفیکشن پر نہیں عملی اقدامات پر احتجاج کو ختم کریں،حکومت میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کر سکے،نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آزاد جموں و کشمیر سراپا احتجاج ہے اور مردوزن سب سڑکوں پر ہیں،جس سے ہمارا دشمن بھارت خوش ہو رہا ہےاور اگر خدانخواستہ علاقہ مزید بے چینی اور انتشار کا شکار رہا تو دشمن کی سازشیں کامیاب ہو جائینگی،ہم کشمیری عوام کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کرتے ہیںاور ریاستی اداروں اور حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور انکے مطالبات منظور کرکے انکے مسائل حل کئے جائیں،ضرورت پڑی تو گلگت بلتستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگےاوراپنی عوام کو بھی اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت میں سڑکوں پر لانے کی کال دیں گے اوران سے بھی زیادہ سخت احتجاج کرینگے۔اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا کہ آج کشمیر کس طرف جا رہا ہے، جو ڈرٹی پریکٹس وفاق میں ہوئی اس کی ایکسٹینشن کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہوئی، غیر مقبول قیادت کو مسلط کیا گیا اور توقع کی گی کہ عوام ان کے ساتھ کھڑے ہوں، تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہو ٹیبل پر آئیں اور مسئلوں کو حل کریں، ہمارے دشمن ملک نے کارگل لداخ اور مقبوضہ کشمیر میں چھبیس چیزوں پر سبسٹڈی دے رکھی ہے، گلگت بلتستان میں بیڈ گورنس عروج پر ہے، امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے دہشتگردوں کے ساتھ جرگہ کر رہے ہیں، خالصہ سرکار کے نام پر زمینوں پر قبضے کئے جا رہے ہیں، بے شک آپ آپ ہمیں آئینی حصہ نا بنائیں لیکن کشمیر کے مسئلے کے حل تک ہمارے جائز حقوق دئیے جائیں، سینٹ اور پارلیمنٹ میں ہمیں نمائندگی اور این ایف سی میں گلگت بلتستان کو حصہ دیا جائے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ