�اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گزشتہ روز اسلام آباد کے G-10 مرکز میں قائم کئے جانے والے آئی ٹی پارک میں اوپن ہاؤس کا انعقاد کیا گیا . اوپن ہاؤس کے انعقاد کا مقصد آئی ٹی پارک کی افادیت اور شہریوں کے لئے اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا.اوپن ہاؤس میں آئی ٹی شعبہ سے وابستہ مختلف کمپنیز اور شہریوں کی بھرپور تعدادنے شرکت کی.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ آئی ٹی پارک کے قیام سے کارپوریٹ سیکٹر اور گورنمنٹ سیکٹر کو ایک جگہ اکٹھا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا.کارپوریٹ سیکٹر اور گورنمنٹ سیکٹر مل بیٹھ کر پاکستان کی بہتری کے لئے کام کرسکیں گے،.آئی ٹی پارک کا مقصد شعبوں کو ڈیجیٹائز کرنا ہے.اس کا بنیادی مقصد اسلام آباد میں ڈیجٹلائزئشن کو فروغ دینا ہے.بہتر گورننس کو یقینی بنانا بھی آئی ٹی پارک کے مقاصد میں سے ہے.ہماری ٹیم نہایت ہی قابل ہے، ڈیجیٹائزیشن کے لئے کام کررہے ہیں.اسی لئے تمام لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ یہاں آئیں تاکہ اس کا مقصد حاصل کیا جاسکے.میں تمام لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئی ٹی پارک کو بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز دیں.