30 سے زائد ممالک کی طالبات کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سپرنگ گالا میں شرکت

اسلام آباد: پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک، ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے منگل کو یونیورسٹی کے خواتین کیمپس میں اسپرنگ گالا اور ثقافتی نمائش کا افتتاح کیا۔

گالا کی افتتاحی تقریب میں 30 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والی طالبات نے شرکت کی۔ گالا میں 9 فیکلٹیز اور 50 کے قریب شعبہ جات کے درمیان درجنوں مقابلے شامل ہیں۔ کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ان مقابلوں میں کرکٹ، ایتھلیٹکس، ٹگ آف وار، بیڈمنٹن، والی بال، فٹسال، باسکٹ بال، حفظ، نعت، کوئز، بیت بازی، مضمون نگاری، فوٹو گرافی اور سازی، پھولوں کی نمائش سمیت دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔

ریکٹر جامعہ نے اس موقع پر لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا جس میں مملکت سعودی عرب، انڈونیشیا، فلسطین، چین، مصر، افغانستان، ترکیہ، تھائی لینڈ اور پاکستانی ثقافتوں کے صوبائی سٹالز شامل تھے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک نے کہا کہ طالبات کی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کو کھیلوں میں سبقت حاصل کرنے کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے خواتین کیمپس کی انتظامیہ کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کھیلوں، پینٹنگ، فوٹو گرافی اور خطاطی کے مقابلوں میں مقامی اور بین الاقوامی طالبات کی فعال شرکت کو بھی سراہا۔

اسپرنگ گالا کی افتتاحی تقریب میں انچارج (فیمیل کیمپس) ڈاکٹر سمیہ چغتائی، اسٹوڈنٹس ایڈوائزر ڈاکٹر سعدیہ سلیم چیمہ، پرووسٹ ڈاکٹر حمیرا اشفاق، مس نزہت زرین، ڈائریکٹر یو اے اینڈ ایف اے، انچارج سپورٹس نادیہ مختار نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر سمیہ، انچارج، فیمیل کیمپس نے افتتاحی تقریب میں بتایا کہ اس گالا کا مقصد طالبات کو اپنے کاروبار قائم کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے جس سے انہیں یہ سیکھنے کا موقع ملے گا کہ کس طرح سماجی شعبے میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ یونیورسٹی کے خواتین کیمپس میں سپورٹس گالا بدھ تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ